ETV Bharat / state

پونچھ کے منڈی علاقے میں سڑک حادثہ، سات باراتی زخمی - جموں پونچھ کی خبر

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے منڈی علاقے میں اتوار کی صبح پیش آئے ایک سڑک حادثے میں سات باراتی زخمی ہوگئے۔ Poonch Jammu Accident News

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 26, 2023, 12:14 PM IST

Updated : Nov 26, 2023, 1:25 PM IST

جموں: جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے منڈی علاقے میں اتوار کی صبح باراتیوں کو لے جا رہی ایک گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی جس میں سات باراتی زخمی ہوگئے۔ ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے منڈی علاقے میں اتوار کی صبح نیابت سوجیان کے نزدیک باراتیوں سے بھری ایک بلیرو گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر JK12C - 8618 حادثے کا شکار ہو کر نالے میں گر گئی جس کے نتیجے میں سات باراتی زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کی شناخت محمد لطیف ولد غلام محمد، محمد عظیم ولد محمد حسین، محمد افضل ولد محمد الدین، محمد قیوم ولد محمد افضل، گل خان ولد بشیر احمد، محمد ایوب ولد منیر حسین اور سجاد احمد ولد فاروق احمد ساکنان براری سوجیان کے طور پر کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں نے زخمیوں کو علاج ومعالجے کے لئے سب ضلع ہسپتال منڈی منتقل کیا۔

مزید پڑھیں: اونتی پورہ میں دوران شب پیش آئے حادثے میں دو افراد ہلاک

اس سے قبل آج دوران شب پلوامہ کے اونتی پورہ میں سرینگر جموں قومی شاہراہ پر پیش آئے سڑک حادثے میں دو غیر ریاستی افراد کی موت واقع ہوگئی ہے۔ یہ حادثہ دوران شب تقریباً پونے بارہ بجے پیش آیا جس میں ایک نا معلوم گاڑی نے اترپردیش سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو ٹکر مار دی جسے وہ ہلاک ہوگئے۔ گاڑی ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔

یو این آئی

Last Updated : Nov 26, 2023, 1:25 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.