ETV Bharat / state

Power Curtailment During Ramadan: رمضان کے دوران بجلی کی آنکھ مچولی سے عوام پریشان - منڈی پونچھ بجلی کٹوتی

پونچھ کے منڈی علاقے میں بجلی ترسیلی نظام میں بہتری لائی گئی جس سے عوام نے کچھ حد تک راحت کی سانس لی تاہم بجلی کی غیر اعلانیہ تخفیف اور رمضان المبارک میں معقول بجلی فراہم نہ کرنے پر لوگوں نے محکمہ بجلی کے تئیں سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔ Power Curtailment During Ramadan irks Mandi residents

mandi
mandi
author img

By

Published : Apr 3, 2023, 12:52 PM IST

رمضان کے دوران بجلی کی آنکھ مچولی سے عوام پریشان

پونچھ (جموں و کشمیر) : سرحدی ضلع پونچھ کے منڈی علاقے میں رمضان المبارک کے متبرک ایام میں بجلی کی غیر اعلانیہ تخفیف عوام کے لیے درد سر بنی ہوئی ہے۔ سحری اور افطار کے اوقات میں بجلی غائب رہنے سے منڈی علاقے کے مختلف دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے انتظامیہ اور محکمہ بجلی کے تئیں سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’رمضان المبارک میں بجلی کی آنکھ مچولی سے لوگ سخت پریشان ہو چکے ہیں۔‘‘

منڈی علاقے کے باشندوں کا کہنا ہے کہ سحری، افطار اور نماز تراویح کے وقت بلا خلل بجلی سپلائی کیے جانے کا وعدہ وفا نہیں ہوا اور ان اہم ترین اوقات میں بھی بجلی تخفیف کی جاتی ہے، جس سے منڈی کے عوام سخت پریشانیوں سے دوچار ہو رہے ہیں۔ مقامی باشندوں نے حکومتی وعدے اور انتظامیہ کے کھوکھلے دعووں کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دیہی علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کو بجلی کی عدم دستیابی خاص طور پر سحری و افطار کے وقت بجلی غائب رہنے سے ناقابل بیان پریشانیوں سے گزرنا پڑتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ حالیہ دنوں منڈی کے متعدد علاقوں بشمول ساتھرہ میں بھی بجلی کا نظام بہتر بنانے کی غرض سے کئی اقدامات اٹھائے گئے۔ رسیونگ اسٹیشنز کی قوت میں اضافہ کے ساتھ ساتھ ترسیلی لائنز اور ٹرانسفرمز کو بھی اپگریڈ کیا گیا جس سے لوگوں نے کچھ حد تک راحت کی سانس ضرور لی تاہم اس کے باوجود بجلی سپلائی میں بہتری نہیں لائی گئی جس سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ منڈی علاقے کے باشندوں نے حکام سے رمضان المبارک کے متبرک ایام میں بجلی بحال رکھنے خاص طور پر سحری، افطار اور نماز تراویح کے دوران بجلی کی تخفیف سے اجتناب کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ ماہ مبارک کے ان ایام میں لوگوں کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مزید پڑھیں: Protest Against Electricity Department دمحال ہانجی پورہ کے لوگوں کا محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.