ETV Bharat / state

منڈی: سرپنچ ایسوسی ایشن کا انتظامیہ کے خلاف احتجاج - پردھان منتری آواس یوجنا

سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں سرپنچ ایسوسی ایشن نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔

منڈی: سرپنچ ایسوسی ایشن کا انتظامیہ کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Oct 6, 2021, 7:13 PM IST

ضلع پونچھ کے تحصیل آفس منڈی کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے سرپنچ ایسوسی ایشن سے وابستہ سرپنچوں نے انتظامیہ پر ’’پنچایت نظام کو درہم برہم‘‘ کرنے کا الزام عائد کیا۔

منڈی: سرپنچ ایسوسی ایشن کا انتظامیہ کے خلاف احتجاج

احتجاج کے دوران سرپنچوں نے محکمۂ دیہی ترقی کے افسران کے خلاف ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’افسر شاہی کے دور میں سرپنچوں کو اختیارات سے محروم رکھا جارہا ہے۔‘‘

انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا: ’’سرپنچوں کو محکمہ دیہی ترقی کے افسران نے کاغذات کی نقل (فوٹو کاپی) جمع کروانے تک ہی محدود رکھا ہے جب کہ کاغذات جمع کرنے کے بعد فائلیں ردی کی ٹوکری میں پھینک دی جاتی ہیں۔‘‘

سرپنچوں نے کہا کہ گزشتہ برس ہر پنچایت میں مفلس اور لاچار کنبوں کے لیے پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت مکان تعمیر کیے جانے کے سلسلے میں نشاندہی کروائی گئی اور سرپنچوں نے لسٹ مرتب کرکے متعلقہ دفتر میں جمع کیا تاہم افسران نے من مانی کرتے ہوئے از خود لسٹ میں نام اندراج کرکے سرپنچوں کی لسٹ کو بالائے طاق رکھ دیا۔

تحصیلدار منڈی شہزاد لطیف خان اور بلاک ترقیاتی کونسل چیئرمین شمیم کے علاوہ بلاک ڈیولپمنٹ افسر نے احتجاج کر رہے سرپنچوں کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل اعلیٰ حکام تک پہنچائے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.