ETV Bharat / state

پونچھ: بیوی کے قتل کے الزام میں پولیس اہلکار گرفتار

جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی ضلع پونچھ میں ایک پولیس اہلکار کو بیوی کے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

پونچھ: پولیس اہلکار بیوی کے قتل کے الزام میں گرفتار

author img

By

Published : Aug 30, 2021, 3:11 PM IST

Updated : Aug 30, 2021, 3:56 PM IST

چند روز قبل سرحدی ضلع پونچھ میں ایک خاتون کی لاش برآمد ہونے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کردی تھی۔ تفتیش کے چند دن بعد ہی پولیس نے فوت ہوئی خاتون کے شوہر کو اپنی زوجہ کے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

پونچھ: بیوی کے قتل کے الزام میں پولیس اہلکار گرفتار

فوت ہونے والی 36 سالہ خاتون پیشے سے ٹیچر تھی، جب کہ اس کے قتل کے الزام گرفتار کیا گیا اس کا شوہر جموں و کشمیر پولیس میں تعینات ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ مقتولہ (شہناز اختر) کے شوہر (محمد عرفان منہاس) نے اپنی والدہ کے ساتھ مل کر سازش کے تحت رات کے دوران شہناز کا گلا گھونٹ کر اسے ابدی نیند سلادیا، بعد ازاں اندھیرے میں ہی لاش کو گھر سے قریب 100 میٹر کے فاصلے پر پھینک دیا تھا۔

مزید پڑھیں: پونچھ: سڑک حادثے میں 2 نوجوان ہلاک

24 اگست کو لاش ملنے کے بعد پولیس نے کیس درج کرکے تفتیش شروع کردی تھی۔ پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران مزید معلوم ہوا ہے کہ پولیس اہلکار محمد عرفان سرینگر کے بٹہ مالو میں تعینات تھا اور قتل کی رات اپنے گھر آیا تھا جہاں اس نے اپنی زوجہ کو قتل کرنے کے بعد رات کے دوران ہی واپس سرینگر روانہ ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ’’قتل کو سوچے سمجھے منصوبے کے ساتھ انجام دیا گیا تھا، جب کہ ثبوت و شواہد کو چھپانے/مٹانے کی پوری کوشش کی گئی تھی۔‘‘

Last Updated : Aug 30, 2021, 3:56 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.