جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل کے گاؤں اڑی کے لوگ اپنے بچوں کو تعلیم دلانے کے لیے کافی جدوجہد کے بعد ہائر سیکنڈری پایا تھا لیکن اسکول میں اساتذہ کی کمی کی وجہ سے طلباء کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس اسکول میں طلبا و طالبات کی بڑی تعداد زیر تعلیم ہیں۔ اسکول میں زیر تعلیم طالبہ بتاتی ہے کہ یہاں ٹیچرز، کمروں اور دیگر بنیادی سہولیات کا فقدان ہے جس سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے Poonch Higher Secondary School Uri Facing Teacher shortage۔
واضح رہے کہ اسکول میں 431 طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہیں۔ یہاں کُل اساتذہ کی 49 اسامیاں ہیں جن میں سے صرف 17 اسامیوں پر ہی ٹیچرز کو بحال کیا گیا ہے۔ اسکول میں زیر تعلیم طالب علموں نے ڈائریکٹر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن جموں وکشمیر کے ساتھ ساتھ ضلع ترقیاتی کمیشنر، چیف ایجوکیشن آفیسر سے اپیل کی ہے کہ اسکول میں عملہ کی کمی کو دور کیا جائے تاکہ بچوں کا مستقبل مزید تاریک ہونے سے بچایا جاسکے۔
مزید پڑھیں: