ETV Bharat / state

پونچھ: منڈی لورن سے توشہ میدان تک سڑک کی حالت خستہ - سڑک کا تعیمراتی کام 2014 میں

سڑک کا تعیمراتی کام 2014 میں مفتی محمد سعید کے دور حکومت میں شروع ہوا تھا لیکن یہ کام اب تک نامکمل ہے۔

dilapidated
dilapidated
author img

By

Published : Oct 7, 2020, 2:31 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے تحصیل منڈی کے بلاک لورن سے سِب و توشہ میدان جانے والی سڑک کی خستہ حالت سے مقامی لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا‌ ہے۔

مقامی سرپنچ محمد شریف نے کہا کہ لورن تا سِب جانے والی دو کلو میٹر سڑک کا کام محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے تحت شروع کیا گیا تھا لیکن تار کول نہ ہونے سے آنے جانے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سڑک پر کبھی بھی حادثہ پیش آسکتا ہے کیونکہ جگہ جگہ سے سڑک ٹوٹ چکی ہے اور محکمہ کی جانب سے ابھی تک سڑک کی دوبارہ مرمت نہیں کی گئی۔ نہ ہی تارکول اور نہ ہی کلوٹ وغیرہ لگائے گئے ہیں۔

پونچھ: منڈی لورن سے توشہ میدان سڑک کی حالت خستہ
مقامی باشندہ بشیر احمد نائک نے کہا کہ جب سڑک کا کام شروع ہوا تھا تب ہم لوگ بہت خوش ہوئے تھے اور ہمیں امید تھی کہ اس دور دراز علاقے کو بھی سڑک کی سہولت حاصل ہوگی اور علاقے کی ترقی ہو گی لیکن بڑے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ یہاں چھ سال سے سڑک کا کام سست روی کا شکار ہے۔ واضح رہے کہ اس سڑک کا کام 2015 میں مرحوم مفتی محمد سعید کی جانب سے شروع کروایا گیا تھا جو 2020 میں بھی نا مکمل ہے اس سڑک کا کام محکمہ گریف کے تحت کیا جا رہا ہے۔

مقامی باشندوں نے مرکزی حکومت و جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس سڑک کو محکمہ گریف سے لے کر کسی اور کمپنی کے تحت شروع کروایا جائے تاکہ اس سڑک کا کام جلد سے جلد مکمل ہو سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.