ETV Bharat / state

Mehbooba Mufti Worships Shivling محبوبہ مفتی نے شیولنگ پر پانی چڑھا کر پوجا کی - محبوبہ مفتی نے شیولنگ پوجا کرنے پر صفائی دی

جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی نے دورہ پونچھ کے دوران نواگرہ مندر میں شیو لنگ پر پانی چڑھا کر پوجا کی۔

Mehbooba Mufti Worship Shivling
Mehbooba Mufti Worship Shivling
author img

By

Published : Mar 16, 2023, 11:21 AM IST

Updated : Mar 16, 2023, 2:43 PM IST

محبوبہ مفتی نے شیولنگ پر پانی چڑھاکر پوجا کرنے پر صفائی دی

پونچھ: جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے اپنے دورہ پونچھ کے دوران لائن آف کنٹرول سے متصل اجوت گاؤں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے نواگرہ مندر کا دورہ کیا۔ وہاں انہوں نے نصب مورتیوں کا درشن کرنے کے بعد شیو لنگ پر جل ابھیشیک کر کے پوجا پاٹ میں حصہ لیا اور ریاست میں امن کے لیے دعا بھی کی۔ قابل ذکر ہے کہ اس مندر کی تعمیر پی ڈی پی کے سابق ایم ایل سی یشپال شرما نے کروائی تھی۔ صدر محبوبہ مفتی کے مندر درشن اور پوجا کے موقع پر سابق ایم ایل سی یشپال شرما کے اہل خانہ کے علاوہ بڑی تعداد میں پارٹی کارکنان بھی موجود تھے۔

محبوبہ مفتی نے شیولنگ پر پانی چڑھا کر پوجا کی

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ ایک روز قبل پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی ( پی ڈی پی ) کی سربراہ محبوبہ مفتی نے راجوری کے علاقے میں واقع ڈانگری میں عسکریت پسندوں کے حملوں میں ہلاک ہوئے سات عام شہریوں کے افراد خانہ سے ملاقات کی اور ان سے تعزیت کا اظہار کیا۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ یکم جنوری 2023 کو راجوری ضلع کے علاقہ ڈانگری میں گولی باری کے ساتھ ساتھ دو دھماکوں میں سات افراد مارے گئے تھے۔ پی ڈی پی سربراہ اور جموں وکشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے راجوری میں عوامی جلسہ کرنے کے بعد ڈانگری میں دھماکوں اور گولی باری میں ہلاک کیے جانے والے افراد کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے تعزیت کی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معصوم افراد کا قتل عام کرتے ہوئے عسکریت پسندوں نے حیوانیت کا ثبوت دیا۔

Last Updated : Mar 16, 2023, 2:43 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.