ETV Bharat / state

پاکستانی حکام نے پونچھ کے لاپتہ نوجوان کو بھارتی حکام کے حوالے کیا - pakistan gov returns missing indian

قریب نصف سال قبل لاپتہ ہوئے جموں کشمیر کے ضلع پونچھ کے جولاس گاؤں سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کو جمعہ کے روز پاکستانی حکام نے بھارتی حکام کے سپرد کیا۔

لاپتہ نوجوان کو بھارتی حکام کے حوالے
author img

By

Published : May 17, 2019, 6:33 PM IST

یاد رہے کہ جولاس گاؤں لائن آف کنٹرول پر واقع ہے اور الیاس احمد 11 دسمبر 2018 کو لاپتہ ہوگیا تھا جس کے بعد اس کے اہل خانہ نے مقامی پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرائی تھی۔

لاپتہ نوجوان کو بھارتی حکام کے حوالے

ایک سرکاری عہدیدار نے نوجوان کی شناخت32 سالہ الیاس احمد ولد میر محمد ساکن جولاس پونچھ کے بطور کرتے ہوئے کہا 'جمعہ کی صبح پاکستانی حکام نے کراسنگ پوائنٹ پر نوجوان کو بھارتی حکام کے حوالے کیا جہاں سے اس کو پونچھ پولیس کے سپرد کیا گیا'۔

انہوں نے بتایا کہ لڑکے کو قانونی اور طبی لوازمات کی ادائیگی کے بعد لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ الیاس احمد کے لاپتہ ہونے کے چند روز بعد ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا جس میں اس کو پونچھ کے مقابل پاکستان کے ایک گاؤں میں دیکھا گیا تھا جس کے بعد الیاس کی والدہ نے پاکستانی حکام سے اس کی رہائی کی اپیل کی تھی۔

Intro:Body:

sajidah

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.