فوج اور پولیس کی جانب سے ضلع پونچھ کے سرحدی گاؤں جھلاس علاقے کے وی ڈی سی ممبران کے لیے ایک روزہ ہتھیاروں کا تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملحقہ دیہات مگناد، درہ دولیا، جھلاس، سلوتری وغیرہ شامل ہیں۔ ایل او سی پر گاؤں کی ویلج ڈیفنس کمیٹی کے ممبران کو ہتھیاروں کی مرمت اور فائرنگ کی تربیت دی گئی، سرحدی گاؤں کے درجنوں نوجوانوں اور علاقے کے عام شہریوں نے سیکورٹی فورسز کے زیر اہتمام منعقدہ اس تربیتی ورکشاپ میں حصہ لیا اور فوج سے تربیت حاصل کی۔ راجوری ٹارگٹ کلنگ کے بعد سیکورٹی فورسز الرٹ ہو گئی ہیں اور ولیج ڈیفنس کمیٹی کے ممبران بھی اپنے دفاع کے لیے تیار ہو رہے ہیں تاکہ ضرورت پڑنے پر دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دے کر اپنے علاقے کی حفاظت کر سکیں۔
ویلج ڈیفنس کمیٹی کے ممبران کو جدید ٹیکنالوجی کے ہتھیاروں سے واقف کروانے کے لیے فوج اور پولیس کی جانب سے ایک مشترکہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا تاکہ وی ڈی سی کے کارکنوں کو فوج کے ساتھ مل کر جدید ہتھیاروں کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات فراہم کی جا سکیں۔ پروگرام کے دوران VDC ممبران نے آرمی یونٹ سے ہتھیاروں سے نمٹنے کی تربیت حاصل کر کے اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مزید بہتر کرنے کی کوشش کی اور ورکشاپ میں ہتھیاروں کی صفائی ہتھیاروں کی معمولی مرمت اور فائرنگ کے دوران خود کا بچاو کے طریقے سیکھائے گئے۔
مزید پڑھیں:Suspected Person Fired In rajouri راجوری کے مرادپور علاقہ میں مشکوک شخص کو دیکھا گیا