ETV Bharat / state

Roads in Shamble In Mandi منڈی لورن سڑک کی ابتر حالت سے لوگ سخت پریشان - سڑکوں پر میکڈیمائزیشن کا کام

مقامی لوگوں کے مطابق سڑک پر گزشتہ کئی عرصہ سے میکڈیمائزیشن کا کام نہیں کیا گیا ہے، جس کے سبب سڑک پر بڑے بڑے گھڑے ہوئے ہیں، جس میں معمولی بارشوں میں پانی جمع ہوجاتا ہے اور لوگوں کو چلنے پھرنے میں کافی دشواری پیش آتی ہے۔

mandi-to-loran-road-in-dilapidated-condition-residents-want-black-topping-of-road
Etv Bharatمنڈی لورن سڑک کی ابتر حالت سے لوگ سخت پریشان
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 27, 2023, 4:21 PM IST

منڈی لورن سڑک کی ابتر حالت سے لوگ سخت پریشان

منڈی (پونچھ):ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں منڈی لورن قریب گیارہ کلو میٹر سڑک کی خستہ حالت کی وجہ سے عام راہگیر و علاقہ کے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس حوالے سے مقامی لوگوں نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سڑک کی ابتر حالت گزشتہ کئی عرصہ سے عوام کے لیے پریشانیوں کا باعث بنی ہوئی ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق سڑک پر گزشتہ کئی عرصہ سے میکڈیمائزیشن نہیں کیا گیا ہے، جس کے سبب سڑک پر بڑے بڑے گھڑے ہوئے ہیں، جن میں معمولی بارشوں میں پانی جمع ہوجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب موسم خوشگوار ہوتا ہے تو دھول مٹی کی وجہ سے لوگوں کا سڑک پر چلنا پھرنا بیت مشکل ہو رہا ہے۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ بلاک لورن ایک خوبصورت علاقہ ہے جہاں کئی خوبصورت سیاحتی قدرتی حسن سے مالامال ہیں جن سے لطف اندوز ہونے کے لیے جموں و کشمیر کے مختلف مقامات سے سیاح آتے ہیں لیکن جو سیاح ایک بار اس جانب آتا ہے وہ دوسری بار نہیں آتا کیونکہ منڈی سے لورن سڑک کی خستہ حالت ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب سے یہاں سے مریضوں یا زخمیوں کو سب ضلع ہسپتال منڈی یا ضلع ہسپتال پونچھ لے جانا پڑتا ہے تو سڑک کی خستہ حالت کی وجہ سے اکثر لوگوں کی راستے میں ہی موت واقع ہوجاتی ہے۔

مقامی لوگوں نے کہا کہ علاقہ کے لوگوں نے بینک سے قرضہ لیکر گاڑیاں لی ہے لیکن سڑک کی ابتر حالت کے سبب گاڑیوں میں نقصان ہوتا ہے۔مقامی لوگوں نے ایل جی انتظامیہ و ضلع انتظامیہ سے سڑک کی ابتر حالت کو بہتر بنانے کے لیے اس پر میکڈیمائزیشن کا کام شروع کرنے کی اپیل کی، تاکہ عام راہگیروں و مقامی لوگوں کو پریشانیوں سے نجات مل سکے۔

مزید پڑھیں: Brakpora Bona Dialgam Road In Shambles: اننت ناگ میں بونہ دیالگام، براکپورہ سڑک انتہائی خستہ

اس حوالے سے محکمہ "پی ایم جی ایس وائی" کے اعلی آفیسر نے بتایا کہ ایک ٹھیکیدار کو سڑک کا پانچ سال کا کنٹریکٹ ہوتا ہے، جس میں ٹھیکیدار کو پانچ سال تک سڑک کی مینٹیننس رکھنی ہوتی ہے، لیکن جس ٹھیکدار کو اس سڑک کا ٹینڈر دیا گیا تھا اس نے اپنے کام میں کوتاہی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ کی جانب سے متعلقہ ٹھیکیدار کو ایک نوٹس بھیج دیا گیا ہے اور اگر ٹھیکیدار نے جلد از جلد کام شروع نہیں کیا تو اس کو بلیک لسٹ کر دیا جائے گا اور ساتھ ہی ساتھ ٹھیکیدار کا لائسنس بھی رد کر دیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.