ETV Bharat / state

Mysterious Death in Poonch پونچھ میں نوجوان کی پراسرار موت، پولیس کے خلاف مظاہرے - Mysterious death in Poonch

گزشتہ ہفتے پونچھ میں ہوئے فوجی گاڑی پر عسکریت پسندانہ حملے کے کیس کے سلسلے میں پولیس کی جانب سے پوچھ گچھ کے لیے بلائے جانے پر 35 سالہ شخص نے مبینہ طور پر زہر کھا کر خودکشی کی۔ وہیں نوجوان کی پراسرار موت کے خلاف نعرہ بازی کی۔ اھتجاج کرنےوالے لوگ پولیس کے خلاف اور فوج کے حق میں نعرے لگارہے تھے۔

Man Who Consumed Poison After Being Called By security forces Over  Poonch Terror Attack Dies
پونچھ فوجی ٹرک حملہ سے متعلق پوچھ گچھ کیلئے بلانے پر ایک شخص نے خودکشی کرلی
author img

By

Published : Apr 27, 2023, 3:36 PM IST

Updated : Apr 27, 2023, 5:49 PM IST

پونچھ میں نوجوان کی پراسرار موت، پولیس کے خلاف مظاہرے

پونچھ: سرحدی ضلع پونچھ میں 20 اپریل کو عسکریت پسندوں کے حملے کے سلسلے میں سکیورٹی فورسز نے 50 سے زیادہ لوگوں کو پوچھ گچھ کے لئے طلب کیا تھا۔ ان افراد میں سے ایک 35 سالہ شخص مختار حسین شاہ کی پراسرار حالات میں موت واقع ہوگئی ہے۔ تحصیل مینڈھر کے گاؤں نار کے رہنے والے مختار شاہ کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے اسے پوچھ تاچھ کیلئے تھانے پر طلب کیا تھا جس کے بعد وہ گھر سے فرار ہوا تھا۔

وہیں ذرائع نے مزید کہا کہ مذکورہ شخص اس کیس میں مشتبہ نہیں تھا بلکہ پوچھ گچھ کے لئے اس گاؤں میں کئی لوگوں کو بلایا گیا تھا اور گھریلو پریشانیوں کی وجہ سے اس نے زہر کھا کر خودکشی کی۔ بتایا جاتا ہیں کہ کئی برسوں سے پولیس کی جانب سے مختار کو مختلف مواقع ہر تھانے طلب کیا جاتا رہا ہے جس کی وجہ سے اس کی زندگی اجیرن بن گئی تھی۔ وہیں مذکوہ شخص کی پراسرار موت کے بعد اہل خانہ نے پونچھ پولیس اور ایس او جی کے خلاف جم کر نعرہ بازی کی۔ اس دوران احتجاجیوں نے جموں پونچھ روڈ کو باٹھا دوریاں کے مقام پر دھرنا دیکر ٹریفک کی نقل وحمل کے لیے بند کر دیا۔

واضح رہے کہ پونچھ کے باٹھا دوریاں جنگلی علاقے میں 20 اپریل کو ایک فوجی گاڑی میں اچانک آگ لگنے سے پانچ فوجی جوان جھلس کر ہلاک ہوگئے تھے۔ فوج کے بیان کے مطابق عسکریت پسندوں نے ممکنہ طور پر گاڑی پر گرینیڈ سے حملہ کیا جس کی وجہ سے گاڑی میں آگ لگ گئی۔ اس حملے کے بعد فوج نے علاقہ کو محاصرے میں لیا اور تلاشی کارروائیاں شروع کی۔سکیورٹی فورسز نے اس حملے کے بعد تقریباً 60 سے زائد افراد کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہیں جن میں کچھ افراد کو بعد میں رہا بھی کیا گیا۔ اس واردات کی جو ابتدائی فوٹیج سامنے آئی تھی اس میں مقامی جونوانوں کو آگ میں جھلس رہے فوجیوں کو نکالنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا گیا ۔ حکام نے نیشنل انوسٹی گیشن ایجسنی کی ایک ٹیم کو اس واقعے کی تحقیقات کیلئے پونچھ روانہ کردیا تھا ۔ جس سڑک پر یہ واردات رونما ہوئی اسے تین دن کیلئے عام لوگوں کی آمدو رفت کیلئے بند کردیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: Poonch Militant Attack پونچھ حملہ کے چھ روز بعد بھی عسکریت پسندوں کا سراغ نہیں ملا

Last Updated : Apr 27, 2023, 5:49 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.