پونچھ (جموں و کشمیر) : جموں وکشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں ایک دلدوز سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت واقع ہو گئی جبکہ حادثہ میں دو کمسن بچے زخمی ہو گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ پونچھ میں ایس کے برج کے نزدیک ایک ویگنار گار حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک شخص کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جبکہ دو کمسن شدید زخمی ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ مقامی باشندوں نے حادثہ کے بعد زخمیوں کو علاج و معالجہ کے لئے فوری طور پر ضلع ہسپتال پونچھ منتقل کیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ متوفی کی شناخت منجیت سنگھ ولد گردیپ سنگھ ساکنہ پرانی، پونچھ کے طور پر ہوئی ہے۔ دریں اثناء، پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے کارروائیاں شروع کی ہیں۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ طبی و قانونی لوازمات کی تکمیل کے بعد میت کو آخری رسومات کے لیے لواحقین کے سپرد کر دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: Two Brothers killed in Ganderbal: ٹریکٹر پلٹنے سے دو بھائی ازجان
ادھر، وسطی کشمیر کے تلہ سرہ، چرار شریف علاقے میں ایک ٹریکٹر الٹنے سے کمسن لڑکے کی برسر موقع ہی موت واقع ہو گئی۔ کم عمر کی موت کی خبر عام ہوتے ہی علاقے میں کہرام مچ گیا۔ واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے طول و ارض میں ٹریفک حادثات کے دوران ہر سال سینکڑوں افراد ہلاک جبکہ درجنوں افراد عمر بھر کے لیے معذور ہو جاتے ہیں۔ خطہ چناب کے ڈوڈہ اور کشتواڑ اضلاع کے علاوہ سب سے زیادہ حادثات ضلع رام بن میں سرینگر جموں شاہراہ پر رونما ہوتے ہیں۔
یو این آئی