ETV Bharat / state

School Building in Shambles ساتھرہ کا گورنمنٹ مڈل اسکول عدم توجہی کا شکار - گورنمنٹ مڈل اسکول خستہ حال

پونچھ کی تحصیل منڈی کے ساتھرہ زون میں مڈل اسکول کھیپ کی عمارت پوری طرح خستہ حال ہو چکی ہے جس کی وجہ سے وہاں زیر تعلیم طلبا کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ طلبا کو خدشہ ہے کہ شدید بارش میں اس اسکول کی عمارت کبھی بھی گر سکتی ہے۔ lack of Basic Facilities in School

ساتھرہ کی گورنمنٹ میڈل اسکول عدم توجہی کا شکار

author img

By

Published : Sep 7, 2022, 4:40 PM IST

Updated : Sep 7, 2022, 5:22 PM IST

پونچھ: جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے ساتھرہ زون میں مڈل اسکول کھیپ کی خستہ حال عمارت میں زیر تعلیم طلبا کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ یہ اسکول سنہ 1990 میں تعمیر کیا گیا تھا جو کہ اب کھنڈرات میں تبدیل ہوچکا ہے۔ شدید بارشوں کے وقت اس اسکول کی عمارت کبھی بھی گرسکتی ہے۔ اس وقت حالت یہ ہے کہ یہ اسکول اب ناقابل رہائش بن چکا ہے لیکن آج تک انتظامیہ نے اس جانب کوئی توجہ نہیں دی۔ School Building in Shambles

ساتھرہ کا گورنمنٹ میڈل اسکول عدم توجہی کا شکار

اسکول کی ایک طالبہ کے مطابق، اس اسکول کی عمارت اتنی خستہ حال ہے کہ انہیں ہمیشہ یہ خدشہ رہتا ہے کہ شدید بارش کی وجہ سے یہ کسی بھی وقت گر سکتی ہے، انہوں نے بتایا کہ انہیں یہاں کھیلنے کے لیے گراؤنڈ نہیں اور ناہی پانی اور بیت الخلاء کی سہولت ہے، یہاں کے راستے بھی خستہ حال ہے۔ ایک مقامی شخص نے بتایا کہ سنہ 2014 میں اس اسکول کے کمروں کی دیواریں منہدم ہوگئی تھی، جس کے بعد انتظامیہ کی جانب سے اس پر کوئی توجہ نہیں دی گئی، انہوں نے محکمہ تعلیم پونچھ کے چیف ایجوکیشن آفیسر سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس علاقہ میں ایک ٹیم بھیج کر خستہ حال اسکول کا معائنہ کرائے ۔اور اس کی از سرنو تعمیر کی جائے۔ تاکہ اس اسکول میں پڑھنے والے نونہالوں کو مزید مشکلات سے دوچار نہ ہونا پڑے۔ Students Face Problems

اسکول کے ٹیچر عبدالرشید نے بتایا کہ یہاں کافی تعداد میں بچے زیر تعلیم ہیں۔لیکن یہاں عمارت کی خستہ حالی کی وجہ سے انہیں پڑھانے میں سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔بڑی مشکل سے بارشوں کے دوران بچوں کو باہر بیٹھایا جاتا ہے۔یا تو انہیں چھٹی دینی پڑتی ہے۔ خستہ حال سڑکوں کی وجہ سے بارش کے ایام میں بچوں کو اسکول آنے میں بھی کافی دشواریوں کو سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مقامی لوگوں اور بچوں نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جلد از جلد اس عمارت کو تعمیر کرنے اور بچوں کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے یہاں درپیش پانی، بیت الخلاء اور راستہ کی درستگی جیسے مسائل کو بھی حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ lack of Basic Facilities in School

یہ بھی پڑھیں: Pakistan Army Returns Missing Man پاکستانی فوج نے پونچھ کے لاپتہ جوان کو بھارتی حکام کے حوالے کیا

Last Updated : Sep 7, 2022, 5:22 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.