جموں: ضلع پونچھ کے مینڈھر کے نار جنگل علاقے میں جاری تلاشی آپریشن کے پیش نظر جموں پونچھ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل ہفتے کی صبح ایک بار پھر بند کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پونچھ کے مینڈھر کے ناڑ جنگل علاقے میں سیکورٹی فورسز نے جنگجوؤں کی موجودگی کے اندیشے پر بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔ search operation in Nar forest
انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں بھمبر گلی سے جارن والی گلی کے درمیان جموں- پونچھ شاہراہ پر ہفتے کی صبح ٹریفک کی نقل و حمل بنا بر احتیاط ایک بار پھر معطل کر دی گئی ہے۔ اس شاہراہ پر جمعے کو ٹریفک کی نقل و حمل بحال کر دی گئی تھی۔ معلوم ہوا ہے کہ اس جنگل میں جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب فائرنگ کی آواز سنائی دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Jammu Poonch Highway جموں پونچھ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال
یو این آئی