ETV Bharat / state

Infiltration Bid Foiled In Poonch پونچھ میں دراندازی کی کوشش ناکام، ایک درانداز ہلاک، آپریشن جاری - پونچھ لائن آف کنٹرول

سرحدی ضلع پونچھ کے ایل اور سی میں فوج نے درندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ فوجی ترجمان کے مطابق درانداز ایل او سی کے قریب بھارتی سرحد عبور کرنے کی کوشش کررہے تھے لیکن فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک درنداز کو ہلاک کیا ہے۔ Infiltration bid Foiled In Poonch

infiltration-bid-foiled-along-loc-in-poonch
پونچھ میں درندازی کی کوشش ناکام، ایک درنداز ہلاک
author img

By

Published : Nov 3, 2022, 4:00 PM IST

Updated : Nov 3, 2022, 6:18 PM IST

پونچھ: فوج نے جموں وکشمیر کے پونچھ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر جنگجووں کی طرف سے دراندازی کرنے کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنایا جس دوران ایک درانداز مارا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں مزید دراندازوں کی موجودگی کے پیش نظر سکیورٹی فورسز نے وسیع العریض علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔دفاعی ذرائع نے بتایا کہ فوج نے جمعرات کے روز پونچھ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنایا۔

پونچھ میں دراندازی کی کوشش ناکام، ایک درانداز ہلاک، آپریشن ہنوز جاری

انہوں نے بتایا کہ جمعرات کے روز پونچھ سیکٹر میں دراندازوں کے ایک گروپ نے اس طرف آنے کی کوشش کی تاہم متحرک اہلکاروں نے اُنہیں للکارا جس دوران شدید گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔ ابتدائی فائرنگ میں ایک پاکستانی درانداز ہلاک ہوا ہے اور اس کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔

infiltration-bid-foiled-along-loc-in-poonch
نچھ میں ایل او سی پر درندازی کی کوشش ناکام، ایک درنداز ہلاک

دفاعی ذرائع نے مزید بتایا کہ علاقے میں مزید درانداز موجود ہوسکتے ہیں جس کے پیش نظر اضافی فوجی کو بھی جائے وقوع کی اور روانہ کیا گیا۔دریں اثنا فوج کے ایک سینیئر عہدیدار نے بتایا کہ برف باری سے قبل پاکستان کی جانب سے دراندازی کی کوششوں میں اضافہ کا امکان ہے۔

انہوں نے بتایا کہ برف باری سے قبل پاکستان زیادہ سے زیادہ عسکریت پسندوں کو اس طرف بھیجنے کی کوشش کرسکتا ہے جس کے پیش نظر لائن آف کنٹرول اور حد متارکہ پر پہلے ہی الرٹ جاری کیا گیا۔ان کے مطابق سرحدوں پر تعینات افواج کو چوبیس گھنٹے متحرک رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سرحد کے اس پار لانچنگ پیڈوں کو پھر سے فعال کیا گیا اور وہاں پر ہتھیاروں سے لیس عسکریت پسند کو اس طرف بھیجنے کی منصوبہ بندی ہو رہی ہیں تاہم فوج کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ سراغ رساں ادارے نے پہلے ہی سیکورٹی ایجنسیوں کو مطلع کیا ہے کہ برف باری سے قبل پاکستان کی جانب سے بڑے پیمانے پر دراندازی کی کوششیں ہو سکتی ہیں جس کے پیش نظر سرحدوں پر سیکورٹی فورسز کے گرڈ کو مزید مضبوط کیا جائے۔

مزید پڑھیں: Security Situation Kashmir کشمیر میں سکیورٹی صورتحال مجموعی طور پر بہتر، جی او سی

بتادیں کہ 26 اکتوبر کو ٹنگڈار سیکٹر اور اور 31 اکتوبر کے روز کرناہ سیکٹر میں فوج نے دراندازی کی کوششوں کے دوران دو غیر ملکی ملی ٹینٹوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔infiltration bid Foiled In Kupwara

Last Updated : Nov 3, 2022, 6:18 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.