ETV Bharat / state

Infiltration Bid Foiled : جموں کشمیر میں دو درانداز ہلاک، تلاشی آپریشن جاری - پونچھ سرحد تلاشی آپریشن جاری

سرحدی ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک سیکورٹی فورسز نے در اندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 2 عسکریت پسندوں کو مار گرانے اور بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارد برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ادھر، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

a
a
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 6, 2023, 7:29 PM IST

Updated : Sep 7, 2023, 12:19 PM IST

جموں کشمیر میں دو درانداز ہلاک، تلاشی آپریشن جاری

سرینگر (جموں و کشمیر): فوج نے جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے دو عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ جموں میں مقیم دفاعی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل سنیل بارٹوال کی جانب سے بدھ کو جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ستمبر کی پانچ اور چھ تاریخ کی درمیانی شب پونچھ ضلع کے منڈی علاقے میں دو عسکریت پسندوں کو لائن آف کنٹرول کو پار کرتے ہوئے دیکھا گیا، جس پر بھارتی فوج اور جموں و کشمیر پولیس نے عسکریت پسندوں کو روکنے کے لیے فوری طور پر آپریشن شروع کیا۔‘‘

دفاعی ترجمان کے مطابق ’’تلاشی کارروائی کے دوران گھنے جنگل اور اونچی پہاڑیوں کے بیچ عسکریت پسندوں نے سیکورٹی فورسز فائرنگ شروع کی جس کے جواب میں سیکورتی فورسز نے بھی گولہ باری شروع کی۔ اگلے روز تک جاری رہنے والی فائرنگ کے تبادلے میں دونوں عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا۔‘‘ دفاعی ترجمان نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ہلاک کیے گئے ایک عسکریت پسند کی لاش سیکورٹی اہلکار نے اپنی تحویل میں لے لی ہے جبکہ بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔ جبکہ علاقے میں دوسرے عسکریت پسند کی لاش کی بر آمدگی کے لیے تلاشی مہم جاری ہے۔

مزید پڑھیں: Dgp on Kashmir militancy: سرحد پار مقیم عسکریت پسندوں کی جائیداد ضبط کی جائے گی، ڈی جی پی

دریں اثنا، ذرائع نے بتایا کہ ایل او سی پر دراندازی کی کوششوں میں غیر معمولی اضافہ کے پیش نظر سرحدوں پر تعینات افواج کو چوبیس گھنٹے متحرک رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ پونچھ کے ایک درجن علاقوں میں تلاشی آپریشن پچھلے دو روز سے جاری ہے۔

Last Updated : Sep 7, 2023, 12:19 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.