ETV Bharat / state

زمینی تنازع پر دو کنبوں میں تصادم، ایک ہلاک

author img

By

Published : Sep 7, 2020, 12:42 PM IST

واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر مدثر میر اور ایس ایچ او ایس ڈی جموال کی صدارت میں پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو قبضے میں لےلیا۔

زمینی تنازعہ پر دو کنبوں میں تصادم، ایک ہلاک، معاملہ درج

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے سرحدی علاقے بانڈی چیچیا کی بستی کے پٹھانہ علاقہ میں اتوار کی صبح زمین کے تنازع پر دو کنبوں میں جھگڑا ہو گیا۔ اس دوران ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

معلومات کے مطابق دونوں کنبوں میں کافی عرصے سے زمینی تنازع کو لے کر جھگڑا ہوا تھا اور اتوار کی صبح گھاس کٹائی کے دوران پھر سے تلخ کلامی ہوئی جس دوران 52 سالہ محمد یوسف پٹھان شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی کو ہسپتال پنچایا گیا تاہم وہ زخموں سے جانبر نہ ہو سکا۔

واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر مدثر میر اور ایس ایچ او ایس ڈی جموال کی صدارت میں پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو قبضے میں لیا۔

پولیس نے قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد نعش کو گھروالوں کے حوالے کر دیا۔ اس سلسلہ میں ایک کیس درج کر کے تحقیقا جاری کر دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.