ETV Bharat / state

Search Operation along LoC: ایل او سی کے نزدیک مشکوک نقل و حمل کے بعد تلاشی آپریشن شروع

سرحدی ضلع پونچھ میں مشکوک نقل و حمل کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے کچھ گولیاں بھی چلائی، تاہم دوسری جانب کوئی جوابی کارروائی نہیں ہوئی، جبکہ سیکورٹی اہلکاروں نے محاصرہ مزید وسیع بنانے کے لیے اضافی اہلکاروں کو طلب کیا ہے۔ CASO near Line of Control in poonch

caso
caso
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 26, 2023, 1:28 PM IST

پونچھ (جموں کشمیر) : سیکورٹی فورسز نے جموں وکشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نزدیک بفلیز سیکٹر میں مشکوک نقل و حمل دیکھنے کے بعد ہفتے کی صبح تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فوج اور پولیس نے پونچھ کے بفلیز سیکٹر کے چمرار اور گنگا ٹاپ پر ہفتے کی صبح قریب 6 بجے تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ چمرار علاقے میں مشکوک نقل وحمل کو دیکھنے کے بعد تلاشی پارٹیوں نے کچھ گولیاں بھی چلائیں تاہم دوسری جانب سے گولیوں کی کوئی جوابی کارروائی نہیں ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن کو وسیع تر اور سنگین تر کرنے کے لئے مزید سیکورٹی فورسز کو روانہ کیا گیا ہے۔ تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے اور اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

مزید پڑھیں: Militant Module Busted in Kashmir: عسکریت پسندوں کے ماڈیول کا پردہ فاش، ایک شخص گرفتار

قبل ازیں شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں سیکورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کے ایک ماڈیول کا پردہ فاش کرتے ہوئے اسلحہ و گولہ بارود ضبط کرنے کے علاوہ ایک عسکری معاون کو بھی گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا۔ حفاظتی اہلکاروں کے مطابق گرفتار کیا گیا عسکری معاون پاکستان میں مقیم عسکری ہینڈلرز کے راست رابطے میں تھا اور وادی کشمیر خاص کر ضلع بانڈی پورہ میں عسکریت پسندی کو جلا بخشنے اور اسے پھر سے زندگی کرنے کی کوشش میں تھا۔ حفاظتی اہلکاروں نے ماڈیول کا پردہ فاش کرنے کو ایک بڑی کامیابی سے تعبیر کیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.