ETV Bharat / state

پونچھ: گلپور ٹی 20 کرکٹ ٹورنمنٹ اختتام پذیر - فوجی عہدیدار

پونچھ میں کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے فوج کی سرلا بٹالین کی جانب سے ایک کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ فائنل میچ آرمی پورٹرز اور راہل ڈراوڈ اکیڈمی کے کھلاڑیوں کے درمیان میچ ہوا جس میں راہل ڈراوڈ اکیڈمی کی ٹیم نے آرمی کی پورٹر ٹیم کو شکست دے کر جیت حاصل کی۔

پونچھ: آرمی کا ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر

author img

By

Published : Sep 17, 2021, 11:16 AM IST

مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں کے ضلع پونچھ میں کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے سرلا بٹالین کی جانب سے ایک کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع کی 12 ٹیموں نے حصہ لیا۔

اس ٹورنامنٹ کا انعقاد لائن آف کنٹرول سے ملحقہ گاؤں گلپور کرکٹ گراؤنڈ میں ہوا۔ رنجی ٹیم کرناٹک، سابق کھلاڑی قومی ٹی 20 ٹیم (2015) اور رائل چیلنجرز بنگلور کے ہیڈ کوچ شری ناتھ اروند کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

فائنل میچ میں آرمی پورٹرز اور راہل ڈراوڈ اکیڈمی کے کھلاڑیوں کے درمیان میچ ہوا جس میں راہل ڈراوڈ اکیڈمی کی ٹیم نے آرمی پورٹر ٹیم کو شکست دے کر جیت حاصل کی۔

پونچھ: آرمی کا ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر

آرمی کے زیر اہتمام ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے دوران نوجوانوں اور بزرگ شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی، اس کے علاوہ سرلا بٹالین کے کمانڈنٹ، علاقے کے پنچ سرپنچ موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سرینگر: گولفنگ کے ساتھ شعبۂ سیاحت کو فروغ دینے کی پہل

لوگوں نے کہا کہ فوج کی کوششوں کی وجہ سے نوجوان کھلاڑی ان دور دراز اور سرحدی دیہات کو ایک پلیٹ فارم مل رہا ہے اور نوجوان اس سے فائدہ اٹھا کر قومی اور بین الاقوامی سطح تک پہنچ سکتے ہیں۔ اس کے لیے فوج کی تعاون کی ضرورت ہے اور امید ہے کہ فوج تعاون کرے گی۔

فوجی عہدیداروں نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ کا مقصد نوجوانوں کی توجہ منشیات کی طرف سے ہٹاکر کھیلوں کی طرف لے جانا ہے تاکہ وہ منشیات سے دور رہیں۔

واضح رہے کہ جیت درج کرنے والی ٹیم کو پچاس ہزار اور رنر اپ ٹیم کو 35 ہزار روپے انعام کے طور پر دیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.