ETV Bharat / state

Militant Attack In Poonch پونچھ میں ہلاک ہونے والے پانچ فوجیوں کے شناخت جاری - Army releases names of soldiers

بھارتی فوج نے ضلع پونچھ میں فوج کے ٹرک پر حملے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کے نام جاری کردیے ہیں۔

پونچھ میں ہلاک ہونے والے پانچ فوجیوں کے نام جاری

author img

By

Published : Apr 21, 2023, 9:27 AM IST

Updated : Apr 21, 2023, 9:37 AM IST

جموں: بھارتی فوج نے جمعرات کو جموں و کشمیر کے پونچھ میں ایک ٹرک پر ہوئے حملے میں ہلاک ہونے والے پانچ فوجیوں کے نام جاری کردیے ہیں، جن میں نگروٹہ میں مقیم فوج کی 16 ویں کور نے بتایا کہ پونچھ حملے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں میں حوالدار مندیپ سنگھ، لانس نائک دیباشیش بسوال، لانس نائک کلونت سنگھ، ہرکرشن سنگھ اور سیوک سنگھ شامل ہیں۔ وائٹ نائٹ کورپس نے ٹوئٹ کرتے ہوئے یہ جانکاری دی ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ متاثرین فوج کی راشٹریہ رائفلز یونٹ کے ساتھ منسلک تھے اور انہیں علاقے میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے تعینات کیا گیا تھا۔ این آئی اے پونچھ حملے کی تحقیقات کرے گی۔ این آئی اے کی ٹیم جمعہ (21 اپریل) کی شام تک موقع پر پہنچ جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Militant Attack In Poonch پونچھ میں عسکریت پسندوں کے حملے میں پانچ فوجی جوان ہلاک

حملے کی ذمہ داری جیش محمد سے وابستہ تنظیم پیپلز اینٹی فاشسٹ فرنٹ نے لی ہے۔ فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تیز بارش اور کم بصارت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نامعلوم عسکریت پسندوں نے راشن اور ایندھن لے جانے والے ٹرک پر دستی بموں سے حملہ کیا۔ جس کی وجہ سے ٹرک میں آگ لگ گئی۔ جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد شدت پسندانہ حملوں میں کمی آئی ہے۔ اس کے باوجود شدت پسندوں کو مکمل طور پر روکا نہیں جا سکا۔ پچھلے دو سالوں میں جموں و کشمیر میں 4 بڑے شدت پسندانہ حملے ہو چکے ہیں۔ 11 اکتوبر 2021 کو پونچھ ضلع کی تحصیل سورنگ کوٹ میں ایک حملے میں بھارتی فوج کے پانچ جوان ہلاک ہو گئے۔ 16 اکتوبر 2021 کو پونچھ ضلع میں ہوئے حملے میں 4 فوجی ہلاک ہوئے تھے۔

11 اگست 2022 کو راجوری کے علاقے پرگل میں آرمی کیمپ پر ہوئے حملے میں 5 فوجی ہلاک ہوئے تھے، جب کہ حملہ کرنے والے دونوں فدائین سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں مارے گئے تھے۔ اسی دوران یکم جنوری 2023 کو راجوری کے ڈانگری میں عسکریت پسندوں کے حملے میں سات افراد مارے گئے تھے۔ بھارتی فوج کی طرف سے جاری بیان کے مطابق جموں و کشمیر میں انسداد دہشت گردی آپریشنز کے لیے تعینات راشٹریہ رائفلز یونٹ کے جوانوں کو لے کر ایک ٹرک راجوری سیکٹر سے گزر رہا تھا۔ اس دوران عسکریت پسندوں نے بھمبر گلی اور پونچھ کے درمیان ہائی وے پر فائرنگ اور دستی بموں سے حملہ کیا۔ اس حملے میں پانچ فوجی ہلاک ہوگئے۔

Last Updated : Apr 21, 2023, 9:37 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.