پونچھ: پونچھ شہر کے مضافات میں سکیورتی فورسز نے جمعہ کے روز تلاشی مہم شروع کی۔ اس دوران سکیورٹی فورسز نے گھر گھر تلاشی کارروائی انجام، وہیں حساس والے علاقوں میں سکیورٹی فروسز کی اضافی نفری تعینات کی گئیں۔
بتادیں کہ وادی کشمیر میں منعقد ہونے والی جی 20 کانفرنس کے حوالے سے پونچھ میں سکیورٹی فورسز کی طرف سے پوری چوکسی رکھی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں جمعہ کو پونچھ نگر کے بیرونی علاقوں میں تلاشی مہم چلائی گئی۔ تلاشی مہم کے دوران ایس او جی اور سی آر پی ایف کے اہلکاروں نے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔ اس دوران اہم مقامات کے آس پاس رہنے والے لوگوں کے شناختی کارڈ چیک کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے گھروں کی بھی تلاشی کی گئی۔بتادیں کہ جی 20 کانفرنس کے دوران کئی انٹیلیجنس رپورٹس آرہی ہیں کہ عسکریت پسند کسی بڑے واقعے کو انجام دینے کی سازش کر رہے ہے۔ اس کے پیش نظر سکیورٹی فورسز کی جانب سے ایسے اقدامات کیے جارہے ہیں۔
مزید پڑھیں: G20 Summit In Kashmir پاکستان سے ملحق سرحد پر ہائی الرٹ جاری
واضح رہے کہ کچھ روز قبل پونچھ کے مضافات میں مشتبہ نقل و حرکت دیکھے جانے کے بعد فوج اور پولیس کا مشترکہ تلاشی آپریشن جاری کیا تھا۔ اس دوران علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے، اور باریک بینی سے تلاشی کارروائی انجام دی گئی۔ دوسری جانب راجوری کے کیسری پہاڑی جنگل میں سکیورٹی فورسز کا مشترکہ تلاشی آپریشن مسلسل جاری ہے تاہم ابھی تک نہ تو زخمی عسکریت پسند کا کوئی سراغ مل سکا ہے اور نہ ہی جنگل میں چھپے دیگر عسکریت پسندوں کا کوئی سراغ مل سکا ہے۔ چند روز قبل جنگل میں گھات لگا کر عسکریت پسندوں نے فوج کے پانچ اہلکاروں کو ہلاک کیا تھا جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔اس آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے ایک عسکریت پسند کو مار گرایا، جب کہ دوسرا عسکریت پسند زخمی ہوا تھا۔ زخمی عسکریت پسند بھی موقع سے فرار ہو گیا جس کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ جنگل میں چھپے دیگر عسکریت پسندوں کی تلاش کے لیے بھی بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے۔ فوج، پولیس اور سی آر پی ایف کے اہلکاروں کے ساتھ ساتھ سکیورٹی ایجنسیاں بھی علاقے میں موجود ہیں اور پورے آپریشن پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔