ETV Bharat / state

Awareness Program in Mandi for Farmers: محکمۂ زراعت کی جانب سے منڈی میں آگاہی پروگرام - محکمہ زراعت کی جانب سے منڈی میں آگاہی پروگرام

ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں محکمۂ زراعت کی جانب سے کسانوں کو راجماش کی پیداوار کو بڑھانے کی غرض سے اہم جانکاری دی گئی۔ Awareness Program in Mandi for Farmers

محکمہ زراعت کی جانب سے منڈی میں آگاہی پروگرام

author img

By

Published : Apr 17, 2022, 12:30 PM IST

پونچھ: جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کی کمپلیکس منڈی میں محکمۂ زراعت کی جانب سے راجماش کی فصل کو بڑھاوا دینے کی غرض سے کسانوں کے ساتھ ایک اہم پروگرام منعقد کیا گیا۔ جس میں لورن کے ساتھ ساتھ منڈی اور ساتھرہ میں بھی راجماش کی پیداوار کو بڑھانے کی غرض سے اہم جانکاری دی گئی۔ اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اندرجیت سنگھ، بلاک ترقیاتی کونسل چیرمین شمیم احمد گنائی کے علاوہ چیف ایگریکلچر آفیسر راکیش شرما بطور خاص شریک رہے۔ جب کہ ایس ایم ایس ڈی ایل شری سنجوگ کترو ایس ڈی پی او محمد رفیق ایگریکلچر ایکسٹنشن آفیسر منڈی کے پی سنگھ ودیگر عملہ کے اراکین شامل رہے۔ Agriculture Department Organized a Awareness Programme at Tehsil Complex Mandi

محکمہ زراعت کی جانب سے منڈی میں آگاہی پروگرام

ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کے ہاتھوں کسانوں میں راجماش کے پیکٹ بھی تقسیم کیے گئے۔ انہوں نے لوگوں کو محکمہ کی جانب سے راجماش کی فصل کو بڑھانے کی مہم میں حصہ بننے پر زور دیا۔' چیف ایگریکلچر آفیسر پونچھ نے کسانوں پر زور دیا کہ 'مشروم جو کہ منڈی میں پہلی بار لگایا گیا ہے جو کامیاب رہا ہے اور قریب ایک ہفتہ سے مشروم کسان بیچ رہے ہیں۔ وزیر اعظم ہند کا یہ خواب ہے کہ کسان کی کمائی دوگنی ہو اور کسان خوشحال بنیں۔ Distribution of Rajmash packets among farmers

اسی سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے محکمہ راجماش کی فصل کو بڑھانے کو لیکر کوشاں ہے۔ تاکہ کسان اس بار مارکیٹ میں راجماش کی دال اور سبزی کی کمی کو مقامی سطح پر ہی پورا کریں۔ اس کے علاوہ ہر پنچایت میں بھی راجماش کی پیداوار کے حوالے سے جانکاری کا پروگرام مرتب کیا گیا ہے۔ چیف ایگریکلچر آفیسر پونچھ نے کہا کہ 'کسان بڑھ چڑھ کر راجماش کی فصل کو اگائیں اور روزگار کمائیں۔ انہوں نے تمام کسانوں کو کے وائی سی کروانے پر سخت زور دیا ہے اور جس کا کے وائی سی نہیں ہوگا اس کو کسان یوجنا کا پیسہ بند کر دیا جائے گا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.