کشتواڑ: عام آدمی پارٹی کے رہنما اور جموں و کشمیر کے سب سے نوجوان سرپنچ ایان ملک آج کل گلاب گڑھ کے دورے پر ہیں۔ اس موقع پر مختلف مقامات پر لوگوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ انہوں نے عوام سے ان کے مسائل انتظامیہ تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی۔ AAP Leader and Sarpanch Ayan Malik
ایان ملک نے کہا کہ گلاب گڑھ میں مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے راج کیا لیکن یہاں کے لوگ پریشان حال ہیں۔ یہ بدقسمتی کی بات ہے۔ آج جہاں ہمارا ملک ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے، وہیں گلاب گڑھ پستی کی جانب گامزن۔ انہوں نے گلاب گڑھ کے مقامی لوگوں سے وہاں سے مسائل سے متعلق تفصیلی بات چیت کی اور ان کے مسائل انتظامیہ تک پہنچانے کی بات بھی کہی۔