ETV Bharat / state

Bear attack in mandi: منڈی میں ریچھ حملہ میں ایک شخص زخمی - ریچھ نے حملہ کیا

واضح رہے یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب خادم حسین نام کا ایک شخص تقریباً صبح نو بجے کے گھر سے باہر نکلا کہ اچانک ریچھ نے حملہ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا۔ Bear attack

منڈی میں ریچھ حملہ میں ایک شخص زخمی
منڈی میں ریچھ حملہ میں ایک شخص زخمی
author img

By

Published : Aug 1, 2022, 7:08 PM IST

منڈی: ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے علاقہ چکھڑی بن میں ایک شخص پر ریچھ نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ شدید طور پر زخمی ہوگیا۔ واضح رہے یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب خادم حسین نام کا شخص تقریباً صبح نو بجے گھر سے باہر نکلا کہ اچانک ریچ نے حملہ کیا اور اس کو شدید زخمی کردیا کیا۔

منڈی میں ریچھ حملہ میں ایک شخص زخمی

اس حوالے سے محمد تاج مقامی باشندہ نے بتایا کہ ریچھ حملے کے بعد فوری طور پر لوگوں نے اسے چارپائی پر اٹھا کر قریب تین چار گھنٹے کا راستہ طے کرنے بعد مین سڑک پر لایا۔ وہاں سے گاڑی سے اسے سب ضلع ہسپتال منڈی میں پہنچایا گیا جہاں اس کا علاج و معالجہ جاری ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق متاثرہ شخص ابھی خطرے سے باہر ہے اور اگر اسے ضلع پونچھ ریفر کی ضرورت پڑی تو کریں گے ۔ وہیں مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'ہمیں مریضوں کو منڈی لورن سڑک تک پہنچانے میں گھنٹوں پیدل سفر کرنا پڑتا ہے۔ جس دوران کئی جانیں بھی چلی جاتی ہیں۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ پونچھ سے اپیل کی کہ اس علاقہ میں جلد سے جلد سڑک پہنچائی جائے تاکہ لوگوں کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

یہ بھی پڑھیں:

Bear Attack creates panic in Pulwama : چھ افراد کو زخمی کرنے والے ریچھ کی تلاش جاری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.