ETV Bharat / state

Mumbai Police ممبئی کا پھول فروش اغوا کاروں کے چنگل سے بازیاب - خطرناک اغوا کار تاوان و سودی پیسو

ممبئی پولیس نے اغوا کے معاملے کی گھتی سلجھاتے ہوئے ایک پھول فروش کو اغوا کاروں کی چنگل سے آزاد کرانے میں کامیابی حاصل کی۔ پولیس نے اس مماملے میں چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔Mumbai Police

ممبئی کا پھول فروش اغوا کاروں کے چنگل سے بازیاب

author img

By

Published : Jan 4, 2023, 6:03 PM IST

ممبئی کا پھول فروش اغوا کاروں کے چنگل سے بازیاب

ممبئی:مہاراشٹر کی ممبئی پولیس نے ایک ایسے خطرناک اغوا کار تاوان و سودی پیسوں کی وصولی کرنے والے گروہ کو بے نقاب کیا ہے جو سودی پیسہ وصول کر نے کیلئے لوگوں کا اغوا کر کے ان سے تاوان بھی طلب کیا کرتا تھا۔Mumbai Police Solve Flower Seller Kidnapping Case,rescue Flower Seller

اسی طرح کے ایک معاملے میں سودی پیسوں کے تقاضہ کے ساتھ ایک پھول فروش کو اس گروہ نے اغوا کر لیا تھا۔ اس کی اس گروہ کے اہم سرغنہ سے ذاتی رنجش بھی تھی۔اس کا شاخسانہ یہ ہوا کہ پھول فروش کو ایک ماہ تک ملزم نے یرغمال بنا کر رکھا۔ پولیس نے سانگلی سے پھول فروش کو اغوا کاروں کے چنگل سے بازیابی کی ۔پولیس نے اس معاملے میں گروہ کے ایک رکن کو گرفتار کر نے کا دعوی کیا ہے۔

پولیس نے ایک پھول فروش کو اغوا کاروں کے چنگل سے صحیح سلامت بازیاب کیا ہے۔ ممبئی پولیس کے ایم این ایس جوشی مارگ میں پھول فروش اپنی دکان پر تھا۔ اس دوران یکم دسمبر کو 35 سالہ رمیش بابو کالے نام کے ایک پھول فروشی کا چند شرپسندوں نے اغوا کر لیا۔

سنیتا رمیش کالے نے شکایت درج کروائی کہ ملزم باپو پرلہاد چوہان اور ایک نامعلوم شخص نے یہ کہہ کر میرے شوہر کو دکان سے ٹیکسی میں بٹھایا کہ آپ کو پھول کا بڑا آرڈر دلانا ہے اور پھر ٹیکسی لے کر یہ لوگ غائب ہوگئے ۔

ڈی سی پی اکبر پٹھان نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ شکایت کنندہ کی شکایت پر پولیس نے تفتیش شروع کردی۔ اسی دوران شکایت کنندہ کو ایک فون آیا کہ اگر آپ اپنے شوہر کی رہائی چاہتے ہیں تو 7 لاکھ روپے تاوان ادا کریں۔ پولیس نے اس معاملہ کو سنجیدگی سے لیا کیونکہ اسے جان سے مارنے کی دھمکی بھی فون پر دی گئی تھی ۔پولیس نے اغوا اور دیگر دفعات کے تحت معاملہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

مزید پڑھیں:Bakery Business ممبئی میں بیکری کا کاروبار عروج پر

انہوں نے کہاکہ ٹیم تیار کر کے کرناٹک اور سانگلی میں کارروائی شروع کی۔اس دوران پولیس کو معلوم ہوا کہ ملزم کی شکایت کنندہ کے شوہر سے پیسوں کے لین دین کے معاملے میں تنازع اور ذاتی رنجش بھی تھی۔ ملزمین نے اس دوران 20 مقامات پر روپوشی اختیار کی جس سے پولیس کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک ماہ کے بعد پولیس نے ملزم کو رفتار کر کے اس کے قبضے سے مغویہ کو برآمد کر لیا۔ پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا جہاں اسے پولیس ریمانڈ پر رکھنے کا حکم صادر کیا گیا ہے۔Mumbai Police Solve Flower Seller Kidnapping Case,rescue Flower Seller

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.