ETV Bharat / state

Malegaon Urdu Ghar مالیگاؤں اردو گھر میں پہلا سیمینار - تقافتی کمیٹی اردو گھر کے زیر اہتمام

تقافتی کمیٹی اردو گھر کے زیر اہتمام مالیگاؤں اردو گھر میں کل 16 فروری بروز جمعرات صبح گیارہ بجے ایک سیمینار کا انعقاد کیاگیا۔ پروگرام میں مسابقتی امتحانات کی تیاری کس طرح سے کی جائے اس کے بارے میں ماہرین نے طلبہ کی رہنمائی کی۔

مالیگاؤں اردو گھر میں پہلا سیمینار
مالیگاؤں اردو گھر میں پہلا سیمینار
author img

By

Published : Feb 16, 2023, 6:36 PM IST

مالیگاؤں اردو گھر میں پہلا سیمینار

مالیگاؤں: ریاست مہاراشٹر کے مالیگاوں میں تقافتی کمیٹی اردو گھر کے زیر اہتمام اردو گھر میں آج صبح گیارہ بجے ایک سیمینار کا انعقاد کیاگیا۔ پروگرام میں مسابقتی امتحانات کی تیاری کس طرح سے کی جائے اس کے بارے میں ماہرین نے طلبہ کی رہنمائی کی۔ یاد رہے کہ 24 اگست سنہ 2016 کو اردو گھر کی تعمیر کے لئے سنگ بنیاد رکھا گیا۔ تقریباً 5 برسوں میں اس کی تعمیر مکمل ہوئی۔تاہم اگست 2019 میں اس کا افتتاح کیا گیا۔لیکن دیکھ بھال کے لئے کسی ایجنسی کی تقرری نہیں ہونے کی وجہ سے اسے دوبارہ بند کردیا گیا۔ ای ٹی وی بھارت نے مسلسل اردو گھر کی خستہ حالی پر اپنی رپورٹ کے ذریعہ انتظامیہ کی توجہ اس جانب مبذول کرانے کی کوشش کی۔

جون 2022 میں محکمہ اقلیتی امور اور اردو اکیڈمی کے افیسران نے اردو گھر کی عمارت کا جائزہ لیا۔ دسمبر 2022 میں ثقافتی کمیٹی اردو گھر کےلئے تقرری عمل میں آئی۔ اس میں نائب صدر کی حیثیت سے سب ڈویژنل مجسٹریٹ مالیگاؤں وجئے آئندہ شرما اور سابق ڈپٹی میونسپل کمشنر شیخ قمرالدین کو مینیجر منتخب کیا گیا۔ اس تعلق سے اردو گھر کے نومنتخب مینیجر شیخ قمرالدین نے نمائندے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ اردو گھر کا باقاعدہ آغاز کرنے کیلئے مقابلہ جاتی امتحانات میں شرکت کے خواہشمند طلبہ کی رہنمائی کے لئے ایک سیمینار کا انعقاد کیاگیا۔ اس سیمینار میں آئی اے ایس وشال نرواڑے اور شہری ڈی وائی ایس پی آئی پی ایس تیگبیر سنگھ سندھو کے ساتھ ساتھ ایم پی ایس سی کے لئے سائیلی سوڑنکے کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا ہے۔انہوں نے طلبہ کی رہنمائی کی۔

یہ بھی پڑھیں:Haj Committee Website Down حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ چوبیس گھنٹوں سے غیرفعال

شیخ قمرالدین نے اردو مراٹھی اسکولوں کے ذمہ داران سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپنی اسکول کے طلبہ و طالبات کو اس سیمینار میں کثیر تعداد میں شامل کروائے اور اس منفرد پروگرام سے استفادہ حاصل کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.