ETV Bharat / state

Girlfriend And Her 5 Friends Drank Poison: عشق میں ناکامی کے نام پر خودکشی، چھ سہیلیوں نے کھا لیا زہر، تین ہلاک - مگدھ میڈیکل کالج

بہار کے اورنگ آباد ضلع سے ایک دردناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہاں چھ لڑکیوں نے ایک ساتھ زہر کھا لیا۔ زہر پینے سے تین لڑکیوں کی موت ہوگئی اور تین لڑکیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک ہے۔ اس واقعہ سے پورے علاقے میں کہرام مچ گیا ہے۔ Three Teenagers Died After Consuming Poison In Aurangabad

گرل فرینڈ اور اس کے 6 دوستوں نے کھا لیا زہر

author img

By

Published : Apr 9, 2022, 12:15 PM IST

اورنگ آباد ضلع کے کسما علاقے میں جمعہ کی شام دیر گئے چھ دوستوں کے ایک ساتھ زہر پینے کے معاملے سے ہلچل مچ گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ تمام چھ لڑکیاں دوست تھیں۔ ان میں سے ایک لڑکی کا اپنے ہی رشتہ دار کے ساتھ مبینہ عشق تھا۔ لیکن جب لڑکے نے شادی سے انکار کیا تو لڑکی نے پہلے زہر کھا لیا اور بعد میں اس کی پانچ دوستوں نے بھی زہر کھا لیا۔ تین کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ جب کہ تین کو تشویشناک حالت میں مگدھ میڈیکل کالج اور اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کے مطابق تینوں بچیوں کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔ Girlfriend And Her 5 Friends Drank Poison

بتایا جارہا ہے کہ ہلاک ہونے والی لڑکیوں میں سے ایک کا اپنے رشتہ دار سے مبینہ عشق تھا۔ لڑکی نے اپنی ساتھی دوستوں کے ساتھ لڑکے سے اپنی محبت کا اظہار کیا اور اس سے شادی کرنے کی بات کی تھی۔ لیکن لڑکے نے شادی سے انکار کر دیا۔ عاشق کا انکار سن کر تمام لڑکیاں اپنے گاؤں واپس آگئیں۔ کچھ دیر بعد لڑکے سے محبت کرنے والی لڑکی نے زہر کھا لیا۔ اسے دیکھتے ہی اس کے دوستوں نے بھی ایک ایک کرکے زہر کھا لیا۔ ایس پی کانتیش کمار مشرا نے بتایا کہ اس میں تمام نوعمر لڑکیوں کی عمریں 12 سے 16 سال کے درمیان ہیں، سبھی مختلف گھروں کی رہنے والی ہیں۔ ایس پی نے یہ بھی کہا کہ سب کی ایک ساتھ موت کی وجہ واضح نہیں ہے۔ اس کی مکمل چھان بین کی جا رہی ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ Girlfriend And Her 5 Friends Drank Poison

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.