ETV Bharat / state

اورنگ آباد کو سمبھاجی نگر لکھنے پرشیوسینا رہنما پر تنقید - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

کانگریس کے ریاستی صدر اور وزیر محصول بالاصاحب تھورات نے سی ایم او (چیف منسٹر آفس) مہاراشٹر کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے ایک ٹویٹ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

اورنگ آباد کو سمبھاجی نگر لکھنے پرشیوسینا رہنما پر تنقید

author img

By

Published : Jan 7, 2021, 9:06 PM IST

تفصیلات کے مطابق مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھوٹھاکرے کے آفیشل اکاؤنٹ سی ایم او آفس نے اپنے ایک ٹویٹ جس کا عنوان ہے 'کابینی فیصلہ' میں لکھا ہے کہ 'سمبھاجی نگر (اورنگ آباد) میں سرکاری میڈیکل کالج و ٹی بی اسپتال میں نئے 165 بیڈ اور 360 خالی اسامیوں کو پر کرنے کی اجازت' آخر میں امت دیشمکھ(وزیر تعلیم)کے نام کے ساتھ فوٹو بھی لگا ہوا ہے۔

اس ٹویٹ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تھورات نے کہا کہ اس قسم کا ٹویٹ نہیں کرنا چاہئے تھا تاہم انہوں نے کہا کہ اس بات کا بھی امکان ہے کہ یہ ٹویٹ غلطی سے ہوا ہے مگر جب اخبار نویسوں نے سوال کیا کہ ابھی تک یہ ٹویٹ سی ایم او اکاونٹ سے حذف نہیں کیا گیا ہے؟

جواب میں تھورات نے کہا کہ میں اس معاملے میں وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے سے ملاقات کرکے اپنے اعتراض کا اظہار کروں گا۔

انہوں نے مزیدکہا کہ مہاراشٹر قائم اتحاد مہا وکاس اگھاڑی کے زیر اہتمام چلنے والی حکومت جو کہ کامن منیوم پروگرام کے تحت تشکیل دی گئی ہے۔

اس پروگرام میں کہیں بھی شہروں کا نام تبدیل کرنے کی تجویز نہیں ہے۔ شہروں کا نام تبدیل کرنے سے وہاں کے شہریوں کی کوئی پریشانی حل نہیں ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کانگریس شہروں کی نام بدلنے والی سیاست پر یقین نہیں رکھتی ہے۔

اورنگ آباد شہر کا نام تبدیل کرنے کا معاملہ اب سیاسی وقار کا سوال بنتا جارہا ہے۔ وزیر اعلیٰ کے دفتر کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے ایک ٹویٹ اورنگ آباد کو سمبھاجی نگر لکھا گیا ہے۔

شیوسینا گزشتہ کئی سالوں سے مطالبہ کررہی ہے کہ اورنگ آباد شہر کا نام سمبھاجی نگر رکھا جائے۔

اورنگ آباد میں اب میٹروپولیٹن بلدیہ کے انتخابات ہیں لہذا بی جے پی اور ایم این ایس کی جانب سے شیوسینا کے کردار پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ریاست میں شیوسینا کے برسر اقتدار ہونے کے باوجود اب تک اس شہر کا نام کیوں نہیں بدلا گیا ہے۔

بہت سے لوگ پی ایم او کی اس ٹویٹ سے حیران بھی ہوئے ہیں۔سی ایم او آفس مہاراشٹر کے آفیشنل ٹویٹر ہینڈل سے کچھ وقت پہلے یہ ٹویٹ بھی کیا گیا تھا کہ 'اورنگ آباد ہوائی اڈے کانام بدل کر چھترپتی شیواجی مہاراج چھترپتی سمبھاجی مہاراج ہوائی اڈہ کیا جائے۔ اس بابت وزارت شہری ہواباز نوٹیفیکشن جاری کریں۔'

اس ٹویٹ میں وزیر شہری ہوا باز ہردیپ پوری کو بھی ٹیگ کیا گیا تھا۔ اس ٹویٹ میں یہ بھی بتایاگیا کہ ریاستی کابینی نے ایئر پورٹ کا نام بدل کر سمبھاجی مہاراج نام رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں اجلاس کے دوران دونوں ایوانوں میں ایک قرار دار بھی پاس کی جا چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مہاراشٹرمیں نام بدلنے کی سیاست

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.