ریاست مہاراشٹر کے ضلع احمد نگر کے کرجت نامی علاقہ میں بی جے کی متنازعہ سابق ترجمان نوپور شرما کی تصویر اپنی ڈی پی پر رکھنے کے سبب ایک نوجوان پر حملہ کیا گیا ہے،بتایاجارہا ہے کہ کرجت نامی علاقہ میں جمعرات کی شب چند لوگوں نے پرتک عرف سونو نامی نوجوان پر حملہ کردیا،تاہم اس معاملہ کی ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ سونوپر یہ حملہ نوپور شرما کی حمایت کی وجہ سے نہیں بلکہ کسی پرانی رنجش کے سبب کیا گیا ہے ،تاہم ہندو شدت پسند تنظیموں کے کارکنان کا الزام ہے کہ سونو پر حملہ اس لئے کیا گیا کیونکہ چند ایام قبل اس نے بی جے پی کی متنازعہ سابق ترجمان کی حمایت کی تھی،زخمی سونو کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔
مزید پڑھیں:Youth Received Death Threats: نوپور شرما کی حمایت میں پوسٹ لکھنے پر دھمکی، ایف آئی آر درج
سونوپر ہوئے حملہ کے خلاف بطور احتجاج کرجت شہر کو بند رکھا گیا،پولیس نے اس معاملہ میں اب تک چار افراد کو گرفتار کیا ہے ،بتایاجارہا ہے کہ سونو نے متنازعہ سابق ترجمان نوپور شرما کی تصویر بطور ڈی پی رکھا تھا،بتایاجارہا ہے کہ اس سے قبل بھی فریقین کے درمیان تصادم ہواتھا،پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ،پولیس معاملہ کی تحقیقات کر رہی ہےکہ آخر اس اس حملہ کے یچھے نوپور شرما کی حمایت سے کوئی تعلق تھا یا نہیں۔