بی جے پی رہنما پنکجا منڈے نے کورونا کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد سارے مہاراشٹرا کا دورہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
پنکجا منڈے نے اپنے والد گوپی ناتھ منڈے کی برسی کے موقع پر سوشیل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعہ اپنے حامیوں کو خطاب کیا اور گوپی ناتھ منڈے کی خدمات کو یاد کیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ ممبئی ہیں جبکہ انتظامیہ نے کورونا کی صورتحال کے پیش نظر انہیں بیڑ میں واقع گوپی ناتھ منڈے کی یادگار پر نہ جانے کا مشورہ دیا۔ میں مہاراشٹرا کے ہر کونے میں جانا چاہتی ہوں تاہم حالات بہتر ہونے کے بعد میں سارے مہاراشٹرا کا دورہ کروں گی۔
پنکجا منڈے نے کہا کہ سیاست اب بدل چکی ہے، میرے مخالفین نے مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی لیکن میں خاموش رہ کر اپنا کام جاری رکھا، انہوں نے کہا کہ خاموشی اختیار کرنے سے فیصلہ لینے میں مدد ملتی ہے۔
واضح رہے کہ پنکجا منڈے کو گذشتہ اسمبلی انتخابات میں ان کے کزن و این سی پی کے حریف دھننجے منڈے نے پرلی سیٹ سے شکست دی تھی۔