ETV Bharat / state

Agriculture Start-up Fund کہاں ہے سو کروڑ روپے کا مدھیہ پردیش ایگریکلچر اسٹارٹ اپ فنڈ، کمل ناتھ - Madhya Pradesh Agriculture Startup Fund

کمل ناتھ نے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان کے حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود اعلان کرتے ہیں، خود ہی اپنی پیٹھ تھپتھپاتے ہیں اور خود ہی اپنے اعلان کو پس پشت ڈال دیتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی 'نکاس یاترا' میں عوام انتخابات سے قبل کیے گئے اعلانات کا حساب مانگ رہی ہے۔ Where is the Rs 100 crore Madhya Pradesh Agriculture Startup Fund

کہاں ہے 100 کروڑ روپے کا مدھیہ پردیش ایگریکلچر اسٹارٹ اپ فنڈ: کمل ناتھ

author img

By

Published : Feb 9, 2023, 1:09 PM IST

بھوپال: مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت سے آج سوال کیا کہ پارٹی نے اسمبلی انتخابات سے پہلے 100 کروڑ روپے کے جس 'مدھیہ پردیش ایگریکلچر اسٹارٹ اپ فنڈ' کی بات کی تھی، وہ کہاں ہے۔ کمل ناتھ نے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کے حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود اعلان کرتے ہیں، خود ہی اپنی پیٹھ تھپتھپاتے ہیں اور خود ہی اس اعلان کو پس پشت ڈال دیتے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی 'نکاس یاترا' میں عوام ان اعلانات کا حساب مانگ رہی ہے۔ کہیں کالے جھنڈے دکھائے جا رہے ہیں، کہیں کسان اپنے کپڑے اتار کر احتجاج کر رہے ہیں، کہیں پنچایت کی عمارتوں کو تالے لگائے جا رہے ہیں اور کہیں جعلی ترقی کا رتھ بدعنوانی والی سڑکوں کے اندر دھنسا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:Kamal Nath Protest Against Inflation: مہنگائی کے خلاف کمل ناتھ کا احتجاج

مزید پڑھیں:Kamal Nath On G23 Demands: 'جی 23 گروپ کے رہنماؤں کے سبھی مطالبات تسلیم کر لیے گئے ہیں'

مزید پڑھیں:مدھیہ پردیش ضمنی انتخابات: ’شیوراج سنگھ کا سہارا صرف جھوٹ ہے‘

انہوں نے سوال کیا کہ بی جے پی نے کہا تھا کہ 100 کروڑ روپے کا 'مدھیہ پردیش ایگریکلچر اسٹارٹ اپ فنڈ' قائم کیا جائے گا اور اس فنڈ کا استعمال کرکے زراعت کے شعبے میں جدید کاروباری اداروں کو قائم کرنے کے لیے زرعی صنعت کاروں کو مدعو کیا جائے گا۔ عوام کو بتائیں کہ وہ فنڈ اور وہ دعوت نامے کہاں ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.