مدھیہ پردیش کے ساگر ضلع کے گورجھامر کے گھوسی پٹی گاؤں کے رہنے والے پرلہاد سنگھ ذہنی مریض ہیں اور 23 سال قبل غلطی سے پاکستان پہنچ گئے تھے۔
- اٹاری۔واگھہ بارڈر کے ذریعے بھارت پہنچے
پاکستان میں 23 برس تک سزا کاٹنے کے بعد پرہلاد راجپوت کو آج اٹاری۔واگھہ بارڈر کے ذریعے بھارت لایا گیا۔
مدھیہ پردیش کے ساگر ضلع کے گورجھامر کے گھوسی پٹی گاؤں کے رہنے والے پرہلاد سنگھ راجپوت کی عمر اُس وقت 33 سال تھی۔ وہ اچانک گھر سے غائب ہوئے اور پاکستان پہنچ گئے تھے۔ ان کے گھر والوں نے بتایا کہ پرلہاد ذہنی مریض ہے۔
پرلہاد کے اہل خانہ نے پولیس میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی لیکن تلاش کے بعد بھی وہ کہیں نہیں ملے۔ اس کے بعد سنہ 2014 میں پولیس کو اطلاع ملی کہ پرہلاد سنگھ نامی شخص پاکستانی جیل میں بند ہے۔
پولیس نے رشتہ داروں کو اس بارے میں آگاہ کیا اور اب پرلہاد سنگھ راجپوت 56 سال کی عمر میں پاکستان سے رہا ہونے کے بعد واپس وطن پہنچے ہیں۔ پولیس اور پرلہاد کے اہل خانہ نہیں جانتے کہ وہ پاکستان کیسے پہنچے تھے۔
تقریباً 23 برسوں کے بعد پرلہاد راجپوت اپنے وطن واپس آئے۔ گھر والوں کے مطابق پرلہاد ذہنی دباؤ میں ہے وہ کچھ بتانے سے قاصر ہے لیکن وہ خوش ہے کہ اتنے برسوں کے بعد وہ اپنے بھائی اور اہل خانہ سے ملنے میں کامیاب رہا۔
پروٹوکول آفیسر ارون پال نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ تقریباً 23 سالوں کے بعد پرلہاد کو پاکستان کی جیل سے رہا کرکے اسے اٹاری۔واگھہ بارڈر کے ذریعے بھارت بھیجا گیا۔