ETV Bharat / state

Awards Death Penalty: اندور میں معصوم بچی کے قاتل کو سزائے موت - اندور میں بچی کا قتل کرنے والے کو سزائے موت کی سزا

مدھیہ پردیش میں اندور کی ایک عدالت نے ایک سالہ بچی کو عصت دری کی نیت سے لے جا کر بے دردی سے قتل کرنے والے مجرم کو عمر قید اور پھانسی کی سزا سنائی ہے۔ جج سریکھا مشرا نے کل کیس کی سماعت کے بعد قصوروار ملزم کو عمر قید اور پھانسی کی سزا سنائی ہے۔ Indore Court Awards Death Penalty To Man Who Brutally Killed Minor After Abduction

معصوم بچی کے قاتل کو سزائے موت
معصوم بچی کے قاتل کو سزائے موت
author img

By

Published : Feb 7, 2023, 11:18 AM IST

اندور: مدھیہ پردیش میں اندور کی ایک عدالت نے ایک سالہ بچی کو عصت دری کی نیت سے لے جا کر بے دردی سے قتل کرنے والے مجرم کو عمر قید اور پھانسی کی سزا سنائی ہے۔ جج سریکھا مشرا نے کل کیس کی سماعت کے بعد قصوروار ملزم صدام کو عمر قید اور پھانسی کی سزا سنائی ہے۔ شہر کے علاقے آزاد نگر میں ملزم صدام نے پانچ ماہ قبل ایک سالہ معصوم بچی کو بری نیت سے اٹھا کر اپنے گھر لے گیا اور اس کے ساتھ بدسلوکی کی کوشش کی۔ اس دوران لڑکی کے رونے پر ملزم نے اس کو چاقو سے 29 وار کرکے بے دردی سے قتل کردیا۔

استغاثہ کے مطابق 23 ستمبر 2022 کو ملزم صدام کے ذریعہ لڑکی کو 29 وار کرکے قتل کرنے کا پتہ چلنے کے بعد ملزم کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا تھا۔ عینی شاہدین کے بیانات لیے گئے۔ جائے وقوعہ سے ٹھوس شواہد اکٹھے کرنے کے بعد کیس میں POCSO ایکٹ اور آرمز ایکٹ شامل کیا گیا اور 7 اکتوبر 2022 کو کیس کی تفتیش مکمل کرنے کے بعد فرد جرم عائد کرکے خصوصی جج (POCSO) سریکھا مشرا کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ جج کی جانب سے کیس کی سماعت کے بعد 31 جنوری 2023 کو ملزم پر لگائے گئے تمام الزامات ثابت ہوگئے اور پیر کے دن مجرم کو مختلف دفعات میں عمر قید اور سزائے موت سنائی گئی۔

مزید پڑھیں:Liquor Recovered in Bihar سمستی پور میں پچیس لاکھ کی انگریزی شراب برآمد

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.