ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے مرکزی حلقہ کے رکن اسمبلی عارف مسعود نے اپنے حلقے کے لوگوں کے ساتھ پھولوں کی ہولی کھیلی۔ واضح رہے کہ گزشتہ دو سالوں سے کورونا وبا کے چلتے ہولی سمیت دیگر تہوار پر پابندی عائد تھی، یہی وجہ ہے کہ آج سبھی مذاہب کے لوگ، جس میں ہندو، مسلم، سکھ اور عیسائی نے پھولوں سے ہولی کھیل کر قومی یکجہتی کی مثال پیش کی۔
Holi Milan Program In Bhopal
وہیں آج رکن اسمبلی عارف مسعود نے میونسپل کارپوریشن کے پانی کے ٹینکر چلانے والے دو ملازمین کو اعزاز سے نوازا۔ دراصل میونسپل کارپوریشن کے ان ملازمین نے ہولی کے دن میونسپل کارپوریشن کی جانب سے پانی پہنچانے کا کام کیا۔ واضح رہے کہ ہولی جمعہ کے دن تھی اور یہ ملازمین ہولی کے دن پہلے اپنے ہندو بھائیوں کے لئے پانی کا ٹینکر لے کر ان تک پہنچے اور پھر جمعہ کی نماز ادا کی۔
- یہ بھی پڑھیں: Bees Attacked Cops During Holi Celebration: ہولی کے جشن دوران پولیس اہلکاروں پر شہد کی مکھیوں کا حملہ
اس موقع پر رکن اسمبلی عارف مسعود نے کہا کہ بھوپال میں ہمیشہ سے گنگا جمنی تہذیب Ganga–Jamuni Tehzeeb رہی ہے کہ ملک میں چاہے جیسے بھی حالات ہوں، مگر بھوپال میں قومی یکجہتی National Unity قائم رہتی ہے اور اس طرح کے پروگرام سے ہم سبھی کے درمیان بھائی چارہ بنا رہتا ہے، جس سے امن قائم رہتا ہے۔