ETV Bharat / state

Heavy Rain In Madhya Pradesh مدھیہ پردیش کے بیشتر اضلاع میں بارش سے عام زندگی مفلوج - مدھیہ پردیش کے موسم

مدھیہ پردیش میں موسم کا مزاج لوگوں کی سمجھ سے باہر ہے. ریاست کے بیشتر اضلاع میں شام کے وقت تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے. کچھ اضلاع میں اولے بھی پڑ سکتے ہیں۔ موسم کی یہ صورتحال مئی کے پہلے ہفتے تک جاری رہ سکتی ہے۔

مدھیہ پردیش کے بیشتر اضلاع میں بارش سے عام زندگی مفلوج

author img

By

Published : Apr 28, 2023, 8:08 PM IST

مدھیہ پردیش کے بیشتر اضلاع میں بارش سے عام زندگی مفلوج

بھوپال : مدھیہ پردیش کے موسم میں مسلسل تبدیلی کا دور دیکھا جا رہا ہے۔ جمعرات کو ریاست کے کئی اضلاع میں بارش ریکارڈ کی گئی۔ دارالحکومت میں بھی رات دیر گئے بوندا باندی ہوئی۔ جس کی وجہ سے درجہ حرارت گر گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا خیال ہے کہ اپریل کے آخر تک اور مئی کے شروع میں ریاست میں موسم بدل جائے گا۔ جمعرات سے سرگرم موسمی نظام کی وجہ سے ریاست کے کئی اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ بوندا باندی اور ہلکی بارش ہوگی۔ ژالہ باری کا امکان ہے۔ جس طرح سے مختلف مقامات پر چار موسمی نظام فعل ہیں۔

خلیج بنگال اور بحیرہ عرب سے نمی کی مسلسل سپلائی کی وجہ سے مدھیہ پردیش کی تمام ڈویژن ابر آلود ہو گئے ہیں۔ تیز ہوائیں چل رہی ہیں اور ریاست کی کچھ حصوں میں وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ساگر، جبلپور، شہڈول، بھوپال اور نربدا پورم ڈویژن کے اضلاع میں کئی مقامات پر اور اجین، اندور اور ریوا ڈویژن کے اضلاع میں بعض مقامات پر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اس دوران بعض مقامات پر تیز ہوائیں چلیں۔ جمعرات صبح ساڑھے آٹھ بجے تک گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھوپال کی بیرسیا تحصیل میں 1•41 پچمڑھی میں 9•11 رائسین میں 8، گنا میں 8، جبل پور میں 8•7 بھوپال میں 8•6، عمریا میں 4•6، سدھی میں 4•2، نرسنگھ پور میں 2، نربدا پور میں 5•1،کھجوراہو میں 2•1 ستنا میں 5، دموہ میں 9•2، ساگر میں 6•2، اجین میں 1، اندور میں 4•0، ملی میٹر بارش اب تک درج کی جا چکی ہے۔ نو گاؤں میں بوندا باندی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:Calligraphy Classes مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی کی جانب سے کیلی گرافی کلاسز کے لئے داخلوں کا آغاز

ماہرین موسمیات کے مطابق تین سے چار روز تک موسم کا مزاز ایسا ہی رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع بھوپال اور ساگر ڈویژن کے اضلاع میں گرج چمک کےساتھ بارش کے امکان ہیں ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.