ETV Bharat / state

Haj Vaccination Camp in Bhopal: بھوپال میں حج ٹیکہ کاری کیمپ - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

ریاست مدھیہ پردیش حج کمیٹی کے ذریعے بھوپال کے حج ہاؤس میں حج ٹیکہ کاری کیمپ کا انعقاد کیا گیا ساتھ ہی عازمین حج کو ان کے سامان لے جانے کے لیے سوٹ کیس تقسیم کیے گئے۔ Haj Vaccination Camp in Bhopal

15572869
15572869
author img

By

Published : Jun 16, 2022, 10:15 AM IST

بھوپال: حج بیت اللہ 2022 کے لیے مدھیہ پردیش کے عازمین حج کا فلائٹ شیڈول سینٹرل حج کمیٹی کے ذریعے اب ڈیٹ کیا جانا شروع کر دیا گیا ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق عازمین حج اپنے کور نمبر ڈال کر حج کمیٹی کی متعلقہ ویب سائٹ سے اپنی فلائٹ کی تاریخ معلوم کر سکتے ہیں۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق بھوپال اور اندور کے بیشتر عازمین کی حج فلائٹ 25 اور 26 کو رہے گی۔ بھوپال اور اندور کے عازمین کو فلائٹ سے دو دن پہلے سینٹرل حج کمیٹی ممبئی کو رپورٹ کرنا ہوگا۔ ذرائع کے مطابق منگل کو مکمل فلائٹ شیڈول جاری کردیا جائے گا۔ Haj Vaccination Camp in Bhopal

بھوپال میں حج ٹیکہ کاری کیمپ

دوسری جانب بھوپال اضلاع سے جانے والے عازمین حج کو ضروری ٹیکے اور اورل پولیو ڈوز ہیلتھ چیک اپ 13 جون سے اسٹیٹ حج ہاؤس میں شروع کر دیا گیا ہے۔ جو کہ 18 جون تک صبح 11 بجے سے شام 5 بجے تک روزانہ لگائے جائیں گے۔ تمام عازمین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ لازمی طور سے اورل پولیو ڈوز، ٹیکہ کاری اور ہیلتھ چیک اپ مکمل کر لیں کیوں کہ انہیں جو بک لیٹ حج سفر کے دوران ملے گی اسے لے جانا انتہائی ضروری ہے۔ وہیں ریاست کے عازمین کو حج پر لے جانے والے سامان کے لیے 40 کلو وزن لے جانے کا پرویزن رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

حج پر لے جانے والے سامان کے لیے حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے سوٹ کیس مہیا کروائے جا رہے ہیں۔ ان سوٹ کیس کے لیے عازمین حج سے پہلے ہی پیسے جمع کروائے جا چکے ہیں۔ ساتھ ہی سبھی اضلاع سے عازمین حج کا سامان ان کے گھروں سے حج کمیٹی کے ذریعے کلیکٹ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ریاستی حج کمیٹی کو 1780 کا کوٹہ ملا تھا جو اب بڑھ کر 2049 ہوگیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.