بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کی سرکاری عمارت ستپوڑا بھون میں پیر کے روز آگ لگ گئی تھی۔ یہ آگ پہلے فلور سے بڑھتے ہوئے تین فلور تک پہنچ گئی۔ آگ کی اس واردات میں بتایا گیا کہ ریاست کے کئی اہم دستاویز جل کر خاک ہو گئے۔ اس آتشزدگی پر قابو پانے میں ضلع انتظامیہ کو 14 گھنٹوں کا وقت لگا۔
وہیں ریاست میں ہوئے اس آتشزدگی کے واقعہ پر سیاست نے زور پکڑ لیا ہے۔ کانگریس کے صوبائی صدر اور سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے اس آتشزدگی کے تعلق سے کہا کہ ایک اور بدعنوانی کا خلاصہ ہوا ہے۔ یہ آگ لگی ہے یا لگوائی گئی ہے، یہ ایک سوال ہے۔ انہوں نے کہا حکومت کے ذریعے بتایا گیا ہے کہ اب تک 12 ہزار کے قریب فائیل جل کر خاک ہو چکی ہیں۔ لیکن اس سے کئی زیادہ تعداد میں فائلیں جل کر خاک ہوئی ہے اور نہ جانے اس کے پیچھے مقصد کیا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بہت بڑی بدعنوانی کا معاملہ ہے اور اس کی ہائی لیول پر جانچ کی جانی چاہیے۔ وہیں کانگریس کے سینیئر لیڈر جیتو پٹواری نے اس آتشزدگی کے تعلق سے کہا ہے کہ حال ہی میں پرینکا گاندھی نے ریاست مدھیہ پردیش میں اسمبلی انتخابات مہم کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت 'گھوٹالوں' کی حکومت ہے۔
پرینکا گاندھی نے کہا تھا کہ جہاں بھارتی جنتا پارٹی کی حکومت وہاں گھوٹالا ضرور ہوتا ہے۔ جیتو پٹواری نے کہا کہ اجین میں گھوٹالے کے بعد وہاں مہا کال لوک گھوٹالا کیا گیا۔ ان کے نام پر سب سے بڑا ویاپم گھوٹالا بھی ہے۔ ایسے سینکڑوں گھوٹالوں کی لسٹ ہمارے پاس موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرینکا گاندھی نے اپنے بیان میں جیسے ہی کہا کہ یہ حکومت 50 فیصد کمیشن لینے والی حکومت ہے تو یہاں پر اس کے سارے ثبوتوں کو جلا دیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ستپوڑا بھون میں تب بھی آگ لگائی گئی تھی جب ان کی حکومت 2018 میں جانے والے تھی۔ چونکہ اب ریاست میں ایگزیکٹ پول ان کے خلاف آ رہے ہیں اور ان کو یہ سمجھ میں آرہا ہے کہ اب کانگریس کی حکومت آنے والی ہے تو انہوں نے سارے دستاویز جلاکر ثبوت مٹا دیے۔ انہوں نے کہا کہ جیسے ہی کانگریس کی حکومت اقتدار میں آئے گی ہم اس کی جانچ کروائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جب بھی آگ لگتی ہے تو شیوراج سنگھ چوہان کبھی یہ نہیں بتاتے ہیں کہ آگ میں کیا جل کر خاک ہوا ہے اور کتنے کا نقصان ہوا ہے اور کون سی چیز جلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں بار سوال پوچھنے کے بعد بھی انہوں نے اس سوال کا جواب نہیں دیا اور اب بھی نہیں بتایا جائے گا نہ ہی اس کی وجہ، نہ ہی ذمہ داروں کے بارے میں کچھ بتایا جائے گا۔
واضح رہے کہ کانگریس کے لیڈر جیتو پٹواری نے صاف طور سے کہا کہ جیسے ہی کانگریس پارٹی اقتدار میں آئے گی ہم سب سے پہلے ستپوڑا بھون ہوئی آتشزدگی کی چاچ کروائیں گے اور اس میں جن دستاویزوں کو جلایا گیا ہے، اس کا پتا لگایا جائے گا۔ جیتو پٹواری نے کہا کہ یہ آگ سو فیصد سازش کے تحت لگائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Massive Fire In In Bhopal بھوپال کے سرکاری دفتر میں شدید آتشزدگی