ETV Bharat / state

Indore Khadim ul Hujjaj Issue اندور سے خادم الحجاج کے بغیر ہی دو پروازیں روانہ - اندور سے خادم الحجاج کے بغیر ہی پروازیں روانہ

مدھیہ پردیش کے اندور سے خادم الحجاج کے بغیر ہی دو پروازیں روانہ ہو چکی ہیں۔ حالانکہ ریاست سے 18 خادم الحجاج کا انتخاب عمل میں لایا گیا تھا۔ سابق خادم الحجاج قیوم خان نے کہا ہے کہ حاجیوں کو اب اگر کوئی مسئلہ پیش آجائے تو اس کا ذمہ دار کون ہوگا۔ Khadim ul Hujjaj Issue in Indore

Indore Khadim ul Hujjaj Issue
Indore Khadim ul Hujjaj Issue
author img

By

Published : Jun 6, 2023, 3:19 PM IST

اندور سے خادم الحجاج کے بغیر ہی دو پروازیں روانہ

اندور: ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور سے عازمین حج کو لے کر دو پروازیں روانہ ہو چکی ہیں مگر ان پروازوں میں حجاج کرام کی خدمات اور رہبری کے لیے کوئی بھی خادم الحجاج نہیں گیا۔ مقدس سفر حج 2023 کے لیے عازمین حج کی ملک سے روانگی شروع ہوگئی ہے۔ ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور سے تقریباً دو ہزار سے زیادہ عازمین حج سفر بیت اللہ پر جائیں گے جس کے لیے ابھی تک دو فلائٹس روانہ بھی ہو چکی ہیں لیکن ان فلائٹس میں حجاج اکرام کی خدمت اور رہنمائی کے لیے ایک بھی خادم الحجاج نہیں گیا جب کہ صوبے سے 18 خادم الحجاج کا انتخاب ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بتا دیں کہ دنیا بھر سے حج بیت اللہ کے لیے مختلف زبانوں اور تہذیب و تمدن کے لاکھوں لوگ پہنچتے ہیں۔ ایسے میں حجاج کرام کی رہنمائی اور پیش آنے والے مسائل میں خادم الحجاج پیش پیش رہتے ہیں۔ سابق خادم الحجاج قیوم خان نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ مدھیہ پردیش سے 18، خادم الحجاج کا انتخاب کیا گیا ہے جن کی تفصیلات سینٹرل کمیٹی کو بھیج دی گئی ہیں مگر ابھی تک کسی بھی خادم الحجاج کو رول نمبر الاٹ نہیں کیا گیا ہے۔ جب کہ ان دونوں بھارتی ایئر پورٹ سے دو پروازیں عازمین حج کو لے کر روانہ ہو چکی ہیں۔ ایسے میں جو حاجی جا رہے ہیں ان کے سامنے اگر کوئی مسئلہ پیش آجائے تو اس کا ذمہ دار کون ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سنٹرل حج کمیٹی کو چاہیے کہ خادم الحجاج کا کور نمبر جاری کرے اور جلد سے جلد خادم الحجاج کو سفر بیت اللہ پر بھیجے تاکہ صوبے سے جانے والے عازمین حج کو خادم الحجاج کی خدمات مہیا ہو سکیں۔ خان نے مزید بتایا کہ خادم الحجاج سفر بیت اللہ پر عازمین حج کی کس طرح سے خدمات انجام دیتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حاجیوں کی موبائل سِم ایکٹیویٹ کرنا۔ اگر سامان گم گیا ہے تو اس کی تلاش کرنا۔ تو وہیں اگر کوئی حجاج اکرام راستہ بھول گئے ہیں تو ان کو صحیح مقام تک پہنچانا۔ بیمار حاجیوں کو اسپتال تک بھیجنا یا کسی حاجی کے ریال و رقم گر گئی ہے تو ان کے کلیم بنا کر رقم واپس دلوانا۔ حاجیوں کو قربانی کرنے کے لیے کوپن تیار کروانا یا دیگر کسی بھی طرح کے مسائل پیش آتے ہیں تو خادم الحجاج اس میں پیش پیش رہتے ہیں۔ ہم سینٹر حج کمیٹی آف انڈیا اور مائناریٹی وزراء سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ جلد سے جلد خادم الحجاج کو عازمین حج کے ساتھ سفر حج بیت اللہ پر بھیجیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.