ETV Bharat / state

Ramadan In Bhopal: کورونا بحران کے بعد رمضان کی رونقیں لوٹی - بھوپال کے بازار

بھوپال کے مسلم محلوں میں رمضان مبارک کی رونقیں Ramadan Returned To Its Glory نظر آنے لگی ہیں۔ وہیں بھوپال کے بازاروں میں دو سال بعد اس طرح کی رونقیں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ بازاروں کی رونق لوٹ آئی ہے۔ لیکن مہنگائی کی مار اس قدر ہے کہ لوگ خریداری کرنے میں بہت سوچ رہے ہیں۔ Ramadan After Corona In Bhopal

Ramadan In Bhopal: کورونا بحران کے بعد رمضان کی رونقیں لوٹی

author img

By

Published : Apr 6, 2022, 4:45 PM IST

مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے مسلم محلوں میں رمضان مبارک کی رونقیں Ramadan Returned To Its Glory نظر آنے لگی ہیں۔ ہر محلے کی مساجد نمازیوں سے بھری ہوئی نظر آرہی ہیں۔ بازاروں میں بھی مختلف انواع و اقسام کے پکوان اور دیگر چیزیں دستیاب ہونے لگی ہیں۔ بھوپال کے بازاروں میں دو سال بعد اس طرح کی رونقیں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ ایسا لگ رہا ہے جیسے سبھی دکانیں رمضان کا استقبال کر رہی ہوں۔ Ramadan After Corona In Bhopal

Ramadan In Bhopal: کورونا بحران کے بعد رمضان کی رونقیں لوٹی

وہیں دکانداروں کا کہنا ہے کہ بازاروں کی رونق Ramadan Glory لوٹ آئی ہے۔ لیکن مہنگائی کی مار اس قدر ہے کہ لوگ خریداری کرنے میں بہت سوچ رہے ہیں۔ دارالحکومت بھوپال میں ماہ رمضان میں سب سے زیادہ کوئی اشیا فروخت ہوتی ہے تو وہ ہے بیکری سے بنی اشیاء اور فینی۔ فینی سے جڑے کاروباری کہتے ہیں کہ ہمیں کورونا کی وجہ سے گزشتہ دو سالوں میں بڑا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

فینی کے کاروباریوں کا کہنا ہے کہ فینی میں استعمال ہونے والے سامان دوسری ریاستوں سے آتے ہیں اور ہمیں اس بار امید ہے کہ رمضان میں اچھا کاروبار ہوگا، پر مہنگائی اس قدر بڑھی ہوئی ہے کہ ہمیں بھی اس بار فینی کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑا ہے۔ وہیں ماہ رمضان میں سب سے زیادہ بیکری کی اشیاء کی کھپت ہوتی ہے، جس میں ٹوسٹ، شیر مال، پراٹھے اور ڈبل روٹی شامل ہیں لیکن یہاں بھی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ Bhopal Market During Ramadan

یہ بھی پڑھیں: مرادآباد: ننھے روزہ داروں سے گھروں میں رونق

واضح رہے کہ مدھیہ پردیش میں رمضان کے آتے ہی مسلم طبقے میں خوش نما ماحول بنا ہوا ہے، جہاں مساجد نمازیوں سے بھری ہوئی ہیں وہیں گھروں میں خواتین تلاوت اور عبادت میں مصروف ہیں۔ رمضان کے بازار بھی سجے ہوئے ہیں لیکن اس بار بازار میں مہنگائی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ Ramadan In Bhopal

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.