ETV Bharat / state

ایل اے ایچ ڈی سی لیہہ کے انتخابات: بی جے پی کو سبقت - hill council

لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں 22 اکتوبر کو ہونے والے لداخ خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسل لیہہ کے انتخابات کے نتائج کے مطابق بی جے پی ایک بار پھر کونسل بنانے کی پوزیشن میں آگئی ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
author img

By

Published : Oct 26, 2020, 7:46 PM IST

Updated : Oct 26, 2020, 8:10 PM IST

لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں 22 اکتوبر کو ہونے والے لداخ خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسل لیہہ کے انتخابات کے نتائج کے مطابق بی جے پی ایک بار پھر کونسل بنانے کی پوزیشن میں آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بی جے پی نے 15 نشتوں پر کامیابی کا جھنڈا گھاڑ لیا ہے وہیں کانگریس نے 9 اور 2 آزاد امیدواروں نے جیت درج کر لی ہیں۔

وادی نوبرا کی 7 سیٹوں میں سے 6 سیٹوں پر بی جے پی نے جیت درج کی ہے جبکہ کونچہن سٹینزن نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے کامیابی حاصل کی ہے۔

کونچہن سٹینزن اس سے قبل بی جے پی کے ساتھ وابستہ تھے، تاہم انہوں نے ٹکٹ نہ ملنے پر بی جے پی سے کنارہ کشی اختیار کی اور بطور آزاد امیدوار لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل لہیہ انتخابات میں حصہ لیا۔

اگرچہ کونسل کی نشستوں کی تعداد 30 ہے تاہم چار نشستوں کے لئے کونسلر نامزد کئے جاتے ہیں۔ کونسل بنانے کے لیے 14 نشستوں کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ بات طے ہے کہ اگلی کونسل بھی بی جے پی ہی بنائے گی۔

لداخ خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسل لیہہ کے سابقہ انتخابات میں بی جے پی نے 18 نشستوں پر کامیابی درج کی تھی، یعنی اس کو تین نشستوں کا نقصان ہوا ہے۔

ان انتخابات میں حصہ لینے والی عام آدمی پارٹی اپنا کھاتہ کھول نہیں پائی ہے۔ جموں و کشمیر کی علاقائی سیاسی جماعتوں نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی نے ان انتخابات میں حصہ نہیں لیا تھا۔

کانگریس نے نو نشستوں کے ساتھ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ کانگریس کو گزشتہ انتخابات میں چار نشستیوں میں کامیابی حاصل ہوئی تھی۔ عام آدمی پارٹی نے 19 نشتوں پر اپنی قسمت آزمائی تھی تاہم یہ پارٹی کسی بھی سیٹ پر کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی پی کو دھچکا، تین سینئر رہنماؤں نے استعفیٰ دیا

بی جے پی کے غلام مہدی نے آزاد امیدوار غلام حسین کو 367 ووٹوں سے شکست دی۔ بی جے پی کے کوجنگ لوٹس نے کانگرس کے امیدوار اسٹینزین چوٹر کو 420 ووٹوں سے شکست دی۔

بی جے پی کے تریسنگ انگچُک نے کانگریس کے امیدوار سوانگ رگزین کو 570 ووٹوں سے شکست دے کر دسکٹ نشست پر کامیابی حاصل کر لی۔

بتادیں کہ ان انتخابات میں 94 امیدوار قسمت آزمائی کر رہے تھے جن میں بی جے پی کے 26، کانگریس کے 26، عام آدمی پارٹی کے 19 اور 23 آزاد امیدوار شامل تھے۔ چھبیس انتخابی حلقوں پر مشتمل ان انتخابات میں 89 ہزار 7 سو 76رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے اہل تھے جن میں مرد رائے دہندگان کی تعداد 44 ہزار 7 سو 50 جبکہ خواتین کی تعداد 45 ہزار 25 تھی۔ ان انتخابات میں زائد از 65 فیصد ووٹنگ درج کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ سنہ 1995 میں لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل لہیہ انتخابات منعقد ہوئے تھے جس میں کانگریس نے تمام 26 نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی تھی۔

سنہ 2005 میں ہوئے انتخابات میں لداخ یونین ٹیریٹریل فرنٹ نے 24 نشستیں حاصل کیں۔ سنہ 2010 کے انتخابات میں کانگریس نے واپسی کی اور 26 میں سے 22 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔

Last Updated : Oct 26, 2020, 8:10 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.