ETV Bharat / state

لداخ میں داخل ہونے کے لیے کووڈ منفی رپورٹ لازمی

رگزن سمفل نے کہا کہ یونین ٹریٹری میں کورونا کے مثبت کیسز میں اضافہ درج ہونے کی وجہ باہر سے آنے والے مزدور ہیں جس کی وجہ سے یہ فیصلہ لیا گیا۔

rigzen semphal
rigzen semphal
author img

By

Published : Jul 25, 2020, 12:55 PM IST

مرکز کے زیر انتظام لداخ کے ترجمان رگزن سمفل نے کہا ہے کہ یونین ٹریٹری میں داخل ہونے والے ہر بیرونی مزدور کے پاس کورونا منفی سرٹیفکیٹ کا ہونا لازمی ہے۔

انہوں نے کہا 'یونین ٹریٹری میں کورونا کے مثبت کیسز میں اضافہ درج ہونے کی وجہ باہر سے آنے والے مزدور ہیں جس کی وجہ سے یہ فیصلہ لیا گیا ہے'۔

موصوف ترجمان نے یہاں میڈیا کو بتایا 'ہم نے یونین ٹریٹری کے دونوں اضلاع کے مجسٹریٹس کے ساتھ میٹنگس کے بعد فیصلہ لیا ہے کہ لداخ میں 29 جولائی سے جو بھی بیرونی مزدور آئے گا اس کے پاس کووڈ-19 کی منفی سرٹیفکیٹ ہونا لازمی ہے، اس پر جو بھی خرچہ آئے گا اس کی بھر پائی یونین ٹریٹری انتظامیہ کرے گی۔ یہ مزدور صرف اور صرف ٹھیکیداروں کے ذریعے ہی آئیں گے'۔

انہوں نے کہا 'لداخ میں کورونا کے مثبت کیسز میں اضافہ ہورہا ہے جس کی ایک وجہ بیرونی مزدور ہیں، یہی وجہ ہے کہ یہ فیصلہ لیا گیا ہے'۔

یہ بھی پڑھیے
بسکٹ کھائیں، کورونا سے محفوظ رہیں

قابل ذکر ہے کہ لداخ میں فی الوقت کورونا وائرس کے زائد از 12 سو مثبت کیسز درج ہوئے ہیں جن میں سے قریب 83 فیصد روبہ صحت ہوئے ہیں جبکہ صرف دو سو سے زیادہ ہنوز ایکٹو ہیں اور دو کی کورونا سے موت واقع ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.