لداخ: فوجی سربراہ جنرل منوج پانڈے نے جمعرات کو سیاچن گلیشئر کا دورہ کیا اور وہاں پر آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے کے علاوہ دنیا کے بلند ترین مقام پر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
-
General Manoj Pande #COAS visited frozen frontiers of #Siachen Glacier and reviewed the operational preparedness. #COAS also laid a wreath at #SiachenWarMemorial to honour the #Bravehearts who have made the supreme sacrifice at the World’s Highest Battlefield. While interacting… pic.twitter.com/wvLByaMpnr
— ADG PI - INDIAN ARMY (@adgpi) July 27, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">General Manoj Pande #COAS visited frozen frontiers of #Siachen Glacier and reviewed the operational preparedness. #COAS also laid a wreath at #SiachenWarMemorial to honour the #Bravehearts who have made the supreme sacrifice at the World’s Highest Battlefield. While interacting… pic.twitter.com/wvLByaMpnr
— ADG PI - INDIAN ARMY (@adgpi) July 27, 2023General Manoj Pande #COAS visited frozen frontiers of #Siachen Glacier and reviewed the operational preparedness. #COAS also laid a wreath at #SiachenWarMemorial to honour the #Bravehearts who have made the supreme sacrifice at the World’s Highest Battlefield. While interacting… pic.twitter.com/wvLByaMpnr
— ADG PI - INDIAN ARMY (@adgpi) July 27, 2023
دفاعی ترجمان نے بتایا کہ جمعرات کے روز فوجی سربراہ جنرل منوج پانڈے نے سیاچن کا دورہ کیا اور وہاں پر فوجی تیاریوں کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیا۔انہوں نے اس موقع پر بتایا کہ انتہائی مشکل حالات اور سخت ترین موسمی صورتحال کے باوجود بھی فوجی اہلکار اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ فوجی سربراہ نے سیاچن گلیشئر کی فوجی چوکیوں کا بھی معائنہ کیا اور وہاں پر تعینات جوانوں سے بھی بات چیت کی۔
ذرائع کے مطابق فوجی سربراہ خصوصی طیارے میں سفر کر رہے تھے اور وہ لداخ میں سولہ ہزار فٹ کی بلندی پر واقع سیاچن کے کمار پوسٹ پر اترے جہاں انہوں نے فوج کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور سینئر آفیسران کے ساتھ گفت وشنید کی۔ذرائع کے مطابق لداخ میں تعینات فوج کے سینئر آفیسران نے فوجی سربراہ کو خطے میں سلامتی کی صورتحال سے آگاہ کیا۔
فوجی سربراہ نے وطن عزیز کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فوجی اہلکاروں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔
مزید پڑھیں: Siachen Fire Incident سیاچن میں آگ لگنے سے فوجی افسر ہلاک، 6 اہلکار زخمی
واضح رہے کہ کچھ روز قبل سیاچن گلیشیئر میں فوج کے خیموں میں آگ لگنے سے ایک فوجی افسر ہلاک جبکہ چھ دیگر فوجی اہلکار زخمی ہوئے تھے۔
(یو این آئی)