ETV Bharat / state

ہمیں اپنے بہادر سپاہیوں پر فخر ہے: راجناتھ سنگھ - rajnath reach kupwara loc

مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ہفتے کے روز سرحدی ضلع کپوارہ میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک ایک فارورڈ چوکی کا دورہ کیا اور وہاں تعینات فوجی جوانوں کے ساتھ ملاقات کی۔

مرکزی وزیر دفاع نے فوجی جوانوں کے ساتھ ملاقات کی

author img

By

Published : Jul 18, 2020, 5:47 PM IST

Updated : Jul 18, 2020, 9:00 PM IST

ایک دفاعی ترجمان نے بتایا کہ موصوف وزیر دفاع نے فارورڈ پوسٹ کے دورے کے دوران اسلحہ و گولہ باردو کا بھی معائنہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس موقع پر وہاں تعینات فوجی جوانوں نے ان کا استقبال فلک شگاف نعروں سے کیا اور بعد ازاں افسروں نے انہیں تازہ سیکیورٹی صورتحال کی تفصیلات فراہم کیں۔

راجناتھ سنگھ نے کپوارہ میں ایل او سی کے نزدیک ایک فارورڈ چوکی کا دورہ کیا

راجناتھ سنگھ نے بھی اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: 'جموں و کشمیر کے ضلع کپوارہ میں ایل او سی کے نزدیک فارورڈ پوسٹ کا دورہ کیا اور وہاں تعینات فوجی جوانوں کے ساتھ ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اپنے بہادر اور حوصلہ مند سپاہیوں پر فخر ہے جو ہر صورتحال میں ملک کی حفاظت کرتے ہیں'۔

یہ بھی پڑھیں: راج ناتھ سنگھ نے امرناگھ گپھا میں پوجا کی

واضح رہے کہ راجناتھ سنگھ لداخ اور جموں و کشمیر کے دو روزہ دورے پر تھے۔ انہوں نے جمعے کے روز لداخ کا دورہ کیا اور پینگانگ جھیل کے کنارے پر فوجی جوانوں سے خطاب کے دوران کہا کہ دنیا کی کوئی بھی طاقت بھارت کی ایک انچ زمین کو نہ چھو سکتی ہے اور نہ ہی اس پر قبضہ کر سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر دنیا کی کوئی طاقت بھارت کے قومی وقار کو زک پہنچانے کی کوشش کرے گی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اب کمزور ملک نہیں ہے اور ہمیں نریندر مودی جیسا طاقت ور وزیر اعظم ملا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر دفاع کے دورے سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی ماہ رواں کی 3 تاریخ کوحقیقی کنٹرول لائن کا دورہ کر کے زخمی فوجی اہلکاروں کی عیادت کی تھی۔

وزیر اعظم نے 'نمو' نامی فارورڈ علاقے میں فوجی جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے چین کا نام لئے بغیر کہا تھا کہ دنیا میں توسیع پسندی کی جنگ کا زمانہ ختم ہوچکا ہے بلکہ ترقی کی جنگ کا دور چل رہا ہے۔

مرکزی وزیر دفاع نے فوجی جوانوں کے ساتھ ملاقات کی
مرکزی وزیر دفاع نے فوجی جوانوں کے ساتھ ملاقات کی

یہ بھی پڑھیں: چین سے بات چیت جاری، معاملہ حل ہوگا اس کی گارنٹی نہیں: راجناتھ سنگھ

انہوں نے کہا تھا کہ تاریخ گواہ ہے کہ توسیع پسندی کی جنگ لڑنے والوں کو یا تو ہمیشہ شکست سے دوچار ہونا پڑا ہے یا واپس لوٹنا پڑا ہے۔

Last Updated : Jul 18, 2020, 9:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.