کپواڑہ: شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے کھرمہ علاقے میں ایک ہولناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ پولیس افسران کے بیان کے مطابق کپواڑہ کے کھرمہ علاقے میں ایک 9 سالہ بچی کی گلا کٹی ہوئی لاش ملی ہے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ بچی کی لاش ملنے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس حکام نے لاش کی شناخت کے لیے لوگوں سے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ لڑکی کی عمر تقریباً نو سال ہے۔ ابتدائی تفتیش سے پتا چلا ہے کہ لڑکی کا گلا کٹا ہوا تھا اور بہت زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے اس کی موت ہوئی ہو گی۔ حکام نے کہا کہ موت کی وجہ اور وقت کے بارے میں تفصیلی جانکاری کے لیے پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کرنا پڑے گا۔ انہوں نے بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ضلع اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ پولیس کی ٹیم واقعہ کی تہہ تک پہنچنے کے لیے جائے وقوعہ کی مکمل چھان بین کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں: UP Family Dies in North Kashmir شمالی کشمیر میں ایک ہی کنبے کے پانچ افراد کی موت
Bahraich Crime News: بہرائچ میں بیوی کا قتل کرکے لاش کو نالے میں پھینک دیا
اس معاملے میں پولیس جائے وقوعہ کے قریب رہنے والے لوگوں سے بھی پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق بچی کی اس حالت میں لاش ملنے کے بعد گاؤں کے لوگوں میں خوف وہراس ہے۔ لوگوں کو یقین نہیں آرہا کہ ان کے علاقے میں بھی ایسا واقعہ ہو سکتا ہے۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ افسران نے یقین ظاہر کیا کہ پولیس جلد ہی قصوروار کو پکڑ لے گی۔