شمالی کشمیر ہندوارہ کے راجپورہ رجوار گاوں میں کچھ ہفتوں سے ایک خبر گشت کررہی تھی کہ یہاں رات کے دوران قبرستان میں کوئی جانور قبریں کھود کر قبر سے لاشیں نکال رہا ہے اور یہ سلسلہ کئی ہفتوں تک جارہا۔ اس مسئلے سے مقامی آبادی میں سخت تشویش پائی جارہی تھی اور بتایا گیا ہیکہ کئی بار مقامی لوگ قبرستان کے باہر گاڑیوں میں لائٹس لگا کر بیٹھے اور گشت کر رہےتھے۔لیکن انہیں کچھ ہاتھ نہیں لگا اس کے بعد انہوں نے یہ مسئلہ وئلڈ لائف کو بتایا تو وئلڈ لائف اہلکاروں نے وہاں ایک ہفتے سے پنجرہ لگایا۔
اس کے بعد بھی کچھ پتہ نہیں چلا بعد ازاں آج کئی ہفتوں کے بعد بتشگی میں لگائے گئے پنجرے میں ایک آدم خوار ریچھ پھس گیا ۔جس کا محکمہ وئلڈ لائف کے اہلکاروں نے اعتراف کیا کہ یہ وہی آدم خوار ریچھ ہے جو کئی ہفتوں سے بتشگی ۔راجپورہ کے بستوں میں قبرستان سے لاشیں نکال رہا تھا۔
مزید پڑھیں:Bear Kills Sheep in Ganderbal: ریچھ کے حملہ میں دو بھیڑ ہلاک
Bear Attack in Pulwama ترال میں ریچھ کے حملے میں چار افراد کو زخمی
مزید پڑھیں:Bear Caught in Pulwama پلوامہ میں وائلڈ لائف کے اہلکار ریچھ پکڑنے میں کامیاب
تاہم محکمہ وئلڈ لائف اور ہندوارہ پولیس نے کافی مشقت کے بعد آخر کار اس آدم خور ریچھ کو پکڑ کر سوپور منتقل کیا اس کاروائی پرعلاقے کے لوگوں نے ہندوارہ پولیس اور محکمہ وئلڈ لائف کی تعریف کی۔