ETV Bharat / state

Body of a Young Girl Was Found کپواڑہ میں کمسن لڑکی کی لاش برآمد - جموں و کشمیر خبر

سینئر سپر انٹنڈنٹ آف پولیس یوگل منہاس نے جمعرات کے روز کہاکہ لولاب میں کمسن بچی کے قتل میں ملوث شخص کو بہت جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا

کمسن لڑکی کی لاش بر آمد
کمسن لڑکی کی لاش بر آمد
author img

By

Published : Mar 30, 2023, 9:03 PM IST

Updated : Apr 3, 2023, 5:25 PM IST

کمسن لڑکی کی لاش بر آمد

سری نگر،سرحدی ضلع کپواڑہ کے سینئر سپر انٹنڈنٹ آف پولیس یوگل منہاس نے جمعرات کے روز کہاکہ لولاب میں کمسن بچی کے قتل میں ملوث شخص کو بہت جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران ایس ایس پی نے کہاکہ بدھ کی شام کو کرہامہ لولاب میں نو سالہ بچی کی گلا کٹی لاش برآمد کی گئی ۔انہوں نے کہاکہ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے اور بہت جلد ملزم کو حراست میں لیا جائے گا۔ ایس ایس پی نے مقامی لوگوں سے اپیل کی کہ وہ پولیس کے ساتھ اپنا بھر پور تعاون فراہم کریں تاکہ ملوثین کو جلدازجلد انجام تک پہنچایا جاسکے۔

ان کے مطابق اگر اس واقعے کے بارے میں کسی کو کوئی جانکاری ہے تو وہ پولیس کے ساتھ رابط قائم کرئے۔ دریں اثنا جمعرات کے روز کمسن بچی کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور بعد ازاں بچی کو آہوں اور سسکیوں کے بیچ پر نم آنکھوں کے ساتھ سپرد لحد کیا گیا۔ علاوہ ازیں مقامی لوگوں نے قتل کی سنسنی خیز واردات کے خلاف سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرئے کئے اور ملوثین کو جلدا زجلد بے نقاب کرنے کا مطالبہ کیا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ کمسن بچی کا بے دردی کے ساتھ قتل کیا گیا ہے اور اس واقعے میں جو کوئی بھی ملوث ہوگا اس کو سر راہ پھانسی پر لٹکایا جاے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہو سکے۔

پولیس کے مطابق کپواڑہ کے کھرمہ علاقے میں ایک 9 سالہ بچی کی گلا کٹی لاش ملی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ بچی کی لاش ملنے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔انہوں نے بتایا کہ لڑکی کی عمر تقریباً نو سال ہے۔ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ لڑکی کا گلا کٹا ہوا تھا اور بہت زیادہ خون بہہ جانے سے لڑکی کی موت ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے۔ پولیس کی ٹیم واقعہ کی تہہ تک پہنچنے کے لیے جائے وقوعہ کی مکمل چھان بین کررہی ہے۔ اس معاملے کے تعلق سے پولیس نے مقتول لڑکی کے قریبی رشتہ داروں سے بھی پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ دریں اثنا ایس ایس کپوارہ نے اس واقعہ کے فورا بعد کھرہامہ کا دورہ کیا اور یہاں بچی کے لواحقین سے بات کی،اور مقتول کے لواحقین کو یہ تیقین دلایا کے اس معاملہ کے ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا-

مزید پڑھیں:Pregnant Lady Rescued فوج نے کپواڑہ میں حاملہ خاتون کو ہسپتال پہنچا کر جان بچائی

Last Updated : Apr 3, 2023, 5:25 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.