ETV Bharat / state

Fire In Handwara ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی، سات دکان ایک رہاتشی مکان خاکستر - کشمیرمیں آگ کی واردات

ہندواڑہ کے قلم آباد علاقہ میں بدھ کے روز بھیانک آتشزدگی میں سات دکانیں اور ایک رہائشی مکان جل کر خاکستر ہو گیا۔ مقامی لوگوں، پولیس اور فوج کی جانب سے بروقت کارروائی کے نتیجے میں آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے آگ متاثرہ کے لیے امداد کی اپیل کی۔

Seven Shops, Residential House Gutted in Massive Fire Mishap in handwara
ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر
author img

By

Published : Apr 26, 2023, 4:39 PM IST

Updated : Apr 26, 2023, 8:10 PM IST

ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی، سات دکان ایک رہاتشی مکان خاکستر

کپواڑہ: سرحدی ضلع کپواڑہ کے قلم آباد ہندواڑہ میں آتشزدگی کی ایک بھیانک واردات کے دوران سات دکان اور ایک مکان خاکستر ہوا ہے۔آگ بجھانے کی کارروائی کے دوران دو عام شہری اور ایک اہلکار سمیت تین افراد زخمی ہوئے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ قلم آباد ہندواڑہ میں بدھ بعد دوپہر رہائشی مکان سے آگ ظاہر ہوئی جس نے آناً فاناً ایک شاپنگ کمپلیکس کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس، فوج اور مقامی لوگوں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں اگرچہ آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں سات دکانوں اور ایک مکان کو نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غلام احمد نجار کا رہائشی مکان اور شاپنگ کمپلیکس آگ کی اس واردات میں خاکستر ہوا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ آگ بھجانے کی کارروائی کے دوران دو عام شہری اور ایک اہلکار بھی زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ پولیس اور فوج کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں بستی کو خاکستر ہونے سے بچایا گیا۔انہوں نے سکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کو خوب سراہا ہے۔دریں اثنا پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔

جن دکانوں کو آگ سے نقصان ہوا ان میں چار کریانہ دکانیں، دو ہارڈ ویئر اور ایک درزی دکان شامل ہیں۔ آگ سے جامع مسجد قلم آباد کے ایک حصے کو بھی معمولی نقصان پہنچا۔ چیئرمین جامع مسجد قلم آباد عبدالغنی ریشی نے ہندواڑہ پولیس اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ فوج کے 30 آر آر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بروقت کارروائی نے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔
مزید پڑھیں: Fire Service Week فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کشمیر کے جوائنٹ ڈائریکٹر سے خاص ملاقات

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں درگاہ حضرت بل سرینگر میں ایک کثیرالمنزلہ شاپنگ کمپلیکس میں آگ لگ گئی۔ اس آگ کے واقعہ میں شاپنگ کمپلیکس میں موجود 10سے 20گیس سلنڈر زور دار دھماکوں کے ساتھ پھٹ گئے۔ اس اتشزدگی میں تین شاپنگ کمپلیکس، سات رہائشی مکان خاکستر ہوئے ہے۔

Last Updated : Apr 26, 2023, 8:10 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.