ETV Bharat / state

سڑک پر ناقص مٹیریل کا استعمال، لوگوں نے کیا احتجاج - jk latest

جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے قاضی آباد بدبوگ میں لوگوں نے محکمہ آر اینڈ بی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ 'علاقے میں تعمیر کی جا رہی سڑک پر ناقص مٹیریل استعمال کیا جا رہا ہے۔'

سڑک پر ناقص میٹریل استعمال، لوگوں نے کیا احتجاج

author img

By

Published : Sep 2, 2020, 7:12 PM IST

ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق قاضی آباد بدبوگ میں CRF پروجیکٹ کے تحت سڑک کی مرمت کی جا رہی ہے۔ اس کا ٹینڈر قریب 11 لاکھ روپے کا ہے اور محکمہ آر اینڈ بی اس پروجیکٹ پر ایک تو سست رفتاری سے کام کر رہا ہے۔ دوسرا اس سڑک پر ناقص مٹیریل ڈالا جارہا ہے جس پر علاقے کے لوگوں نے محکمہ آر اینڈ بی کے خلاف سخت احتجاجی مظاہرے کئے۔

سڑک پر ناقص میٹریل استعمال، لوگوں نے کیا احتجاج

ایک مقامی باشندے نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ پروجیکٹ کافی مشقت کے بعد یہاں آیا اور اس سڑک پر ہم لوگ ناقص مٹیریل ڈالنے نہیں دیں گے۔'

انہوں نے کہا کہ 'محکمہ اس سڑک پر جلدی جلدی کام ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور اس جلدبازی میں سڑک پر ناقص مٹیریل استعمال کر رہے ہیں جس وجہ سے ہم لوگ متعلقہ محکمہ کے خلاف احتجاج کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑک کے کنارے ڈرینج سٹم بھی ادھورا چھوڑ دیا گیا ہے۔

لوگوں نے ضلع انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ کے اعلی افسران سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ پروجیکٹ پر ذاتی مداخلت کر کے اس پر صیح طریقے سے کام کرایا جائے۔

راجوری: گولہ باری میں فوجی افسر ہلاک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.