ETV Bharat / state

Property Attached In Kashmir کپواڑہ اور شوپیاں میں این آئی اے نے متعدد جائیدادوں کو قرق کیا - ای ٹی وی اردو نیوز

این آئی اے نے آج کپواڑہ اور شوپیاں میں جائیدادوں کو ضبط کیا ہے۔ این آئی اے کی خصوصی عدالت سے اجازت ملنے کے بعد ایجنسی نے جائیدادوں کو قرق کیا گیا ہے۔

nia-attaches-property-under-uapa-in-kishtwar-and-shopian
کپواڑہ اور شوپیاں میں این آئی اے نے جائیدادوں کو قرق کیا
author img

By

Published : May 10, 2023, 5:14 PM IST

کپواڑہ اور شوپیاں میں این آئی اے نے جائیدادوں کو قرق کیا

کپواڑہ: قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے سرحدی ضلع کپواڑہ میں جائیداد کو ضبط کیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے سرحدی ضلع کپواڑہ کے منی گاہ میں دولت علی مغل کی تین کنال پانچ مرلہ اراضی کو ضبط کیا۔ انہوں نے بتایا کہ دولت علی مغل کے خلاف این آئی اے نے ایک کیس درج کیا ہوا ہے۔ ان کے مطابق این آئی اے کی خصوصی عدالت سے اجازت کے بعد ہی جائیداد کو قرق کیا گیا ہے۔

درین اثناہ، قومی تحقیقاتی ایجنسی پہاڑی ضلع شوپیاں کے ہرمین گاؤں میں ایک غیرمنقولہ جائیداد کو یو اے پی اے کے تحت ضبط کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق این آئی اے کی ٹیم نے شوپیاں کے الورا گاؤں کے اسحاق پالا کے دو کمروں کو منسلک کیا ہے۔ اسحاق پالا کے خلاف یو اے پی اے کے تحت 2018 میں کیس رجسٹرڈ کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: Properties of Militants To be Attached عسکریت پسندوں اور او جی ڈبیلو کی پراپرٹی کو منسلک یا مسمار کیا جائے گا

بتادیں کہ تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے عسکریت پسندوں اور ان کے سہولیت کاروں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا ہوا ہے جس کے تحت ملی ٹینٹوں کی جائیدادیں اٹیچ کی جارہی ہیں۔قومی تحقیقاتی ایجنسی آئے روز جموں وکشمیر کے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائی انجام دے رہی ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ علیحدگی پسندی سے جڑے معاملات کی تحقیقات اور دیگر کئی معاملات کو لیکر یہ چھاپہ مار کارروائی انجام دی جارہی ہے۔ وہیں کچھ روز قبل قومی تحقیقاتی ایجنسی کی جموں عدالت نے بنڈزو علاقہ سے تعلق رکھنے والے طارق احمد کے گھر کے باہر پوسٹر چسپاں کیا جس میں انہیں 30 دنوں کے اندر اندر قومی تحقیقاتی ایجنسی کی جموں عدالت میں حاضر ہونے کی ہدایت دی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.