کپواڑہ: جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سرابراہ و ممبر پالیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں جب بھی انتخابات ہونگے نیشنل کانفرنس ان انتخابات کے لیے تیار ہے۔جموں کشمیر میں حالات ٹھیک نہیں ہے، تین سال سے الیکشن نہیں ہورہے ہیں اسی بات سے اندازا لگایا جاتا ہے کہ جموں کشمیر کے حالات کس طرح کے ہیں۔ ان باتوں کا اظہار نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے ہندواڑہ میں ایک تعزیت پرسی کے دوران نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کیا۔Farooq Abdullah On JK Elections
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا جموں کشمیر میں پچھلے تین سالوں سے اسمبلی انتخابات نہیں کیے جارہے ہے اس کا مطلب یہاں حالات بہتر نہیں ہے۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ 2014 میں جب کشمیر میں سیلاب آیا تھا تو اس وقت بھی یہاں انتخابات منعقد ہوئے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر میں انتخابات کے لیے تیار ہے۔
مزید پڑھیں: Statehood for J&K Before Elections: اسمبلی انتخابات سے قبل جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال ہوگا؟
جموں و کشمیر میں ایل او سی تجارت دوبارہ شروع کرنے کے بارے میں پوچھے جانے پر فاروق عبداللہ نے کہا کہ یہ فیصلہ بھارت اور پاکستان کی حکومتوں پر منحصر ہے۔فاروق عبداللہ اس میں کچھ نہیں کر سکتے۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر حریت لیڈران سیاسی میدان میں آرہے ہیں تو اللہ کا شکر ہے۔